مسلم کانفرنس نظریہ اورعقیدے کا نام ہے‘جو ہمیشہ قائم و دائم رہے گی‘پاکستان کے بڑے حکمرانوں نے مسلم کانفرنس کو ختم کرنے کی کوشش کی جو ہمیشہ ناکام ہوئے‘وقتی طورپر کس کو خوشی ہوتی ہے مگر کچھ عرصہ بعد وہ بھی غم کے مارے شرمندہ ہوکر واپس مسلم کانفرنس میں شامل ہوجاتے ہیں

مسلم کانفرنس برطانیہ کے صدر چوہدری بشیر رٹھوی کی صحافیوں سے بات چیت

ہفتہ 26 مئی 2018 23:00

اسلام گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مئی2018ء) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس برطانیہ کے صدر چوہدری بشیر رٹھوی نے کہا کہ مسلم کانفرنس نظریہ اورعقیدے کا نام ہے۔جو ہمیشہ قائم و دائم رہے گی۔پاکستان کے بڑے حکمرانوں نے مسلم کانفرنس کو ختم کرنے کی کوشش کی جو ہمیشہ ناکام ہوئے۔وقتی طورپر کس کو خوشی ہوتی ہے مگر کچھ عرصہ بعد وہ بھی غم کے مارے شرمندہ ہوکر واپس مسلم کانفرنس میں شامل ہوجاتیا‘مسلم کانفرنس برطانیہ صدر جماعت سردار عتیق احمد خان کے ساتھ کندھے کے ساتھ کندھا ملا کر جماعت کی مضبوطی کیلئے دن رات ایک کیے ہوئے ہیں۔

اور مسلم کانفرنس برطانیہ جماعت کی مضبوطی کیلئے ہر اول دستے کا کام کریں گی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام گڑھ جرنلسٹ فورم کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

چوہدری بشیر رٹھوی نے کہا کہ مسلم کانفرنس نظریہ اور عقیدے کی بنیاد پر قائم ہے اور ہمیشہ قائم رہے گی۔ خطے کے اندر جتنی بھی تعمیر و ترقی ہوئی وہ مسلم کانفرنس کے دور حکومت میںہوئی اور جتنی تباہی و بربادی ہوئی وہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میںہوئی۔

مسلم کانفرنس نے ہمیشہ اداروں کی مضبوطی کیلئے کام کیا۔اور پیپلز پارٹی نے تمام ریاستی ادارے تباہ کرکے رکھ دئیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس برطانیہ صدر جماعت سردار عتیق احمد خان کے ساتھ کندھے کے ساتھ کندھا ملا کر جماعت کی مضبوطی کیلئے دن رات ایک کیے ہوئے ہیں۔ مسلم کانفرنس برطانیہ جماعت کی مضبوطی کیلئے ہر اول دستے کا کام کریں گی۔