رمضان میں صاف پانی کی قلت نے روزے داروں کی مشکلات میں مذید اضافہ کر دیا‘متعلقہ محکمہ میرپور سٹی میں صاف پانی کی قلت کو فوری دور کریں‘روزے داروں کو شدید گرمی میں پانی کی قلت کا سامنا باعث تشویش ہے

چیف آرگنائزر آل آزاد کشمیر انجمن تاجران چوہدری محمد نعیم کا افطار پارٹی سے خطاب

اتوار 27 مئی 2018 21:20

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مئی2018ء) چیف آرگنائزر آل آزاد کشمیر انجمن تاجران وصدر مرکزی انجمن تاجران میرپور چوہدری محمد نعیم نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں صاف پانی کی قلت نے روزے داروں کی مشکلات میں مذید اضافہ کر دیا ۔متعلقہ محکمہ میرپور سٹی میں صاف پانی کی قلت کو فوری دور کرے روزے داروں کو شدید گرمی میں پانی کی قلت کا سامنا باعث تشویش ہے ۔

تاجر برادری رمضان المبارک کے مقدس مہنیہ کا مکمل خیال رکھیں ۔انتطامیہ کی طرف جاری ریٹ لسٹ پر فوری عمل کریں ۔روزے داروں کو اپنی طرف سے بھی زیادہ سے زیادہ ریلف دیں ۔غریب اور مستحق لوگوں کی سحری اور افطاری کے لیے تاجر برادری اور مخیر حضرات پوری مدد کریں ۔تاجر برادری کے حقوق کی جنگ ہم نے ہر فورم پر لڑی ہے اور آئندہ بھی جاری رکھیں گے ۔

(جاری ہے)

انتطامیہ تاجروں کو تنگ کرنے سے باز رہے ۔گراں فروشوں اور سود خوروں کی کبھی حمایت نہیں کریں گے ۔اور تاجروں کو کسی کے رحم وکرم پر کبھی بھی نہیں چھوڑ سکتے ۔ہمارا دامن صاف ہے اور نیت بھی صاف ہے ۔تاجر برادری کے حقوق کے لیے آخری دم تک میری آواز بلند ہوتی رہے گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی جانب سے مرکزی انجمن تاجران کے عہدیدارن وذیلی تنظیمات اور دیگر تاجروں کے اعزا ز میں دی گی افطار ڈنر پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

چوہدری محمد نعیم کی جانب سے دی گی افطار ڈنر پارٹی میں ملک اشفاق ،ڈاکٹر سجاد ،راجہ عاصم خرم ،چوہدری مدثر ،ملک سلیم ،محمد فاروق چوہان ،چوہدری محمد اکرم ،راجہ جمیل ،راجہ رفیق ،راجہ نعیم ،چوہدری امجد ،فضیان نجیب ،عبدالمجید ،قاضی محبوب ،راجہ عرفان ،راجہ ارشد محمود ،کاشف گجر ،ماجد مرزا ،چوہدری ارقم ،سکندار لطیف ،راجہ تسلیم ،ظہیر صابر مغل ،شہزاد گجر کے علاوہ درجنوں تاجروں نے افطار ڈنر پارٹی میں شرکت کی ۔

اس موقع پر چوہدری محمد نعیم کے علاوہ سابق صدر چیمبرآف کامرس صیب سعید ،تنویر احمد غازی ،شوکت پاشا ،ذولقرنین بٹ ،حاجی منیر حسین ،چوہدری طارق محمود ،شیخ حمیدالحق ،ڈاکٹر ضمیر کے علاوہ دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ۔چوہدری محمد نعیم نے کہا کہ عیدالفطر کے فور بعد تاجروں کے الیکشن کے لیے کام کا آغا زکریں گے ۔الیکشن وقت کی ضرورت ہے ۔تاجر برادری کو الیکشن کے ذریعے ایک مضبوط پلیٹ فارم مہیا کریں گے ۔