آزادکشمیر کی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ پیش کرنا ایک اعزاز ہے‘سردار میر اکبر خان

نواز شریف کی ذاتی دلچسپی اور کشمیریوں کیساتھ محبت نے ترقیاتی بجٹ دوگنا کیا‘ان کے اس احسان سے آزادکشمیر میں تعمیر و ترقی کا نیا دور شروع ہوا ہ‘وزیر جنگلات

پیر 28 مئی 2018 14:22

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2018ء) وزیر جنگلات آزاد کشمیرسردار میر اکبر خان نے کہاکہ آزادکشمیر کی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ پیش کرنا ایک اعزاز ہے قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف کی ذاتی دلچسپی اور کشمیریوں کے ساتھ محبت نے ترقیاتی بجٹ دوگنا کیا میاں محمد نواز شریف کے اس احسان سے آزادکشمیر میں تعمیر و ترقی کا نیا دور شروع ہوا ہے شاندار بجٹ بنانے پروزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان سینئر وزیر اور وزیر خزانہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں انہوں نے ہمیں اعتماد میں لیکر محنت کی اور ایک متوازی عوام دوست بجٹ پیش کیا موجودہ بجٹ تحریک آزادی کشمیر ، تحریک تکمیل پاکستان، آزادخطہ کی ترقی اور عوامی فلاح وبہبود اور عوامی امنگوں کا ترجمان ہے بجٹ میں مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی کشمیر اور تکمیل پاکستان کیلئے جدوجہد کرنے والوں اور ملک کی جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت میں مامور بے وردی سپائیوں کی فلاح وبہبود کیلئے خطیر رقم مختص کی گئی ہے جو تاریخی اقدام ہے بجٹ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر کے بجٹ میں تاریخی اضافہ ہوا ہی11ارب روپے بڑھا کر 25ارب روپے تک پہچانے میں قائد پاکستان میاں محمد نواز شریف کا کردارقابل تحیسن ہے انہوں نے کہاکہ یہ ایک بہترین بجٹ ہے جس میں عوام کی فلاح و بہبود کے لئے فنڈ رکھے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت نے صحت ، ایمرجنسی سروسز کی فراہمی کینسر ہسپتال کا قیام کا بہترین فیصلہ کیا ہے محکمہ تعلیم میں این ٹی ایس کا نفاذ قابل ستائش ہے اس سے محکمہ تعلیم میں سفارشی کلچر ختم ہو گیا ہے انہوں نے کہاکہ موجودہ بجٹ پیش ہونے والے پچھلے بجٹ سے منفرد ہے اور پہلی دفعہ آزادکشمیر کے ترقیاتی بجٹ میں 100فیصد اضافہ ہوا ہے ماضی میں جب این ایف سی ایوارڈ میں صوبوں کا حصہ بڑھا تو آزادکشمیر کا حصہ کم ہوابجٹ میںسوفیصد اضافہ کر وانے کا کریڈٹ حکومت کو جاتا ہے انہوں نے کہاکہ خطہ کی ترقی کیلئے ترقیاتی بجٹ میں اضافہ سے عام آدمی تک ثمرات پہنچیں گے انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کو بااختیار اور باوقار بنانے کے لیے آزادکشمیر کے عوام سے جو وعدے کیے گئے ہیں اللہ کی مہربانی سے یہ پورے کیے جائیں گے اور ان پر عملدرآمد ہو گا آزادکشمیر کو ترقی یافتہ اور ماحولیاتی طور پر خودکفیل بنانے کے لیے جاندار اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ریاست کومعاشی مستحکم بنانے کے لئے تمام وسائل بروکار لائے جاہیں گئے ۔