ْ مسلم لیگ(ن) نے نگراں وزیر اعظم کے لئے غیر متنازعہ شخصیت کا انتخاب کیا ہے ،علی اکبر گجر

عوام کی خدمت یا لوٹ کھسوٹ کرنے والوں میں سے کسی کا انتخاب اب بائیس کروڑ پاکستانیوں کے ہاتھ میں ہے،رہنما مسلم لیگ(ن)

پیر 28 مئی 2018 19:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقے NA-249 سے مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں محمدنواز شریف کی طرف سے متوقع امیدوار علی اکبر گجر نے نگران وزیر اعظم کے انتخاب کو پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیاقدت کا بڑا جمہوری فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ قائد محمد نواز شریف نے ایک ایک کر کے قوم کے ساتھ کئے گئے تام وعدے پورے کر دئیے ہیں․پانچ سال مسلسل عوام کی خدمت کے بعد عام انتخابات کے لئے عبوری مدت کے نگراں وزیر اعظم کا انتخاب بھی میاں محمد نواز شریف کی جمہوریت پسندی کا ثبوت ہی․ قوم کے پاس اپنے ووٹ کی قوت کے بھرپور استعمال کا وقت آن پہنچا ہے آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کے لئے بہترین نگران وزیر اعظم پاکستان مسلم لیگ(ن) کے اس یقین کا مظہر ہے کہ تمام تر الزامات، جھوٹ اور مقدمات کے باوجود پاکستان کے باشعور عوام پاکستان مسلم لیگ(ن) کا ساتھ دیں گی․ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) نے نگراں وزیر اعظم کے لئے غیر متنازعہ شخصیت کا انتخاب کر کے جمہوری روایات کی امین ہونے کا ثبوت دیا ہی․ عوام کے سامنے فیصلے کا وقت آن پہنچا ہے ریاست اور عوام کی خدمت یا لوٹ کھسوٹ کرنے والوں میں سے کسی کا انتخاب اب بائیس کروڑ پاکستانیوں کے ہاتھ میں ہی․ پاکستان مسلم لیگ(ن) نے دنیا کی تاریخ میں خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کر کے خود کو آئندہ مدتوں کے لئے بھی قیادت کا اہل ثابت کر دیا ہی․ پاکستان کی تاریخ میں عوام کی فلاح اور بہبود کے لئے جس تیز رفتاری اور دیانت داری کے ساتھ پاکستان مسلم لیگ(ن) نے اپنے انتخابی منشور کو عملی جامہ پہنایا ہے اس کی مثال دنیا بھر کے کسی ملک میں ملنا ناممکن ہی․ علی اکبر گجر نے کہا کہ پاکستان کی تقدیر ایک بار پھر پاکستانی قوم کے ہاتھوں میں ہی․ سندھ، پنجاب، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے عوام کا فیصلہ پاکستان کی آنے والی نسلوں کی قسمت کا فیصلہ ثابت ہوگا․ قوم نے گذشتہ پانچ سالوں میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کی خدمات اور کارکردگی دیکھ لی ہے جبکہ ہماری مخالف سیاسی جماعتیں عوام کے ساتھ جھوٹ وعدوں اور فریب کے سوا کچھ نہیں کر سکی ہیں․ پاکستان کو اندھیروں اور کرپشن کے ہاتھوں سے نکال کر ترقی کی سمت متعین کرنے والی پاکستان مسلم لیگ(ن) ہی ملک میں واحد سیاسی قوت ہے جو پاکستان کے بائیس کروڑ عوام کو دنیا کی حکمرانی کے قابل بنا نے میں مثبت کردار ادا کر سکتی ہی․