اسد درانی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ مثبت پیش رفت ہے،نواز شریف کا نام بھی ای سی ایل میں ڈالا جائے ‘فواد چوہدری
خیبر پختونخواہ کے نگران وزیراعلیٰ کیلئے منظور آفریدی کا نام میڈیا میں آیا تھا، حکومت نے اعلان نہیں کیا تھا ،نئے وزیراعلیٰ کیلئے مشاورت ہوگی تحریک انصاف حکومت میں آکرپنجاب میں ہر منصوبے کی کرپشن جانچنے کیلئے آڈٹ کروائے گی‘مرکزی سیکرٹری اطلاعات کی پریس کانفرنس
پیر 28 مئی 2018 21:21
(جاری ہے)
فواد چوہدری نے کہاکہ جسٹس ناصر الملک کی بطور نگران وزیراعظم تقرری بڑی خوش آئند ہے، ناصر الملک 2013 کے انتخابات میں دھاندلی کے معاملات سے بخوبی آگاہ ہیں ، ناصر الملک شفاف الیکشن منعقد کرانے میں کتنا اہم کردار ادا کرتے ہیں وہ وقت آنے پر پتہ چلے گا۔
فوادچوہدری نے کہاکہ 56 کمپنیوں میں سے 11 کمپنیوں کے آڈٹ میں ایک سو چھیاسٹھ ارب کی کرپشن سامنے آچکی ہے ، زعیم قادری، اویس لغاری، خواجہ احسان، خواجہ آصف ان سب کے نام کرپشن میں آئے ہیں ، اب یہ نیب اور آئندہ آنے والی حکومت پر ذمہ داری ہے کہ ان کے خلاف کاروائی کرے ، تحریک انصاف حکومت میں آکرپنجاب میں ہر منصوبے کی کرپشن جانچنے کے لیے آڈٹ کروائے گی۔ فوادچوہدری نے کہاکہ اسحاق ڈار ہی کہہ چکے ہیں شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل نے ملکی معیشت تباہ کردی ہے، تجارتی خسارہ 59.4 فی صد تک جاپہنچا ہے، 22ہزار کروڑ روپیہ بیرونی قرضوں میں اضافہ ہوا ، موجودہ حکومت نے پیپلزپارٹی کی حکومت کو بھی بہت پیچھے چھوڑ دیا ہے، ترسیلات زر میں پیپلزپارٹی 104 فی صد جبکہ ان کی حکومت میں 39 فی صد اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی محمود الرشید اور ہائوس آف دی لیڈر شہباز شریف کی مشاورت سے نگران وزیر اعلی کا نام فائنل کریں گے۔ نگران وزیراعلیٰ کیلئے منظور آفریدی کا نام میڈیا میں آیا تھالیکن کے پی کے حکومت نے اعلان نہیں کیا تھا ۔چیئرمین عمران خان نے ان کے نام کو مسترد کردیا ہے اور اب نئے وزیراعلیٰ کے لئے مشاورت ہوگی۔ فواد چوہدری نے کہاکہ نگران وزیراعلیٰ کے لئے سندھ اور بلوچستان حکومت بھی امید ہے روایت قائم رکھے گی۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.