تیمرگرہ میں یوم تکبیر کے حوالے سے تقریب

منگل 29 مئی 2018 12:38

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) تیمرگرہ میں یوم تکبیر کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) کا ایک اجلاس مقا می ہوٹل میں منعقد ہوا ۔تقریب سے (ن) لیگ لویر دیر کے جنرل سیکرٹری جاوید اختر ایڈوکیٹ ، سمیع اللہ خاطر، تحصیل لعل قلعہ کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شوکت علی ، محمد یار ایڈوکیٹ۔

(جاری ہے)

سیکر ٹری اطلاعات بہرہ مند سید، سید جان عالم جان صدر تحصیل لعل قلعہ ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ایٹمی قوت بنانا سابق وزیراعظم محمد نواز شریف اور مسلم لیگ ن کا اہم کار نامہ ہے،محمد نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کرکے بھارت کا خطے میںبالادستی کا خواب چکنا چور کیا۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) پاکستان کی سب سے بڑی پارٹی ہے اس کے خلاف سازشیں ناکام ہوں گی،2018کے انتخابات میں کلین سویپ کرے گی اس موقع پر محمد نواز شریف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا گیا۔