گاڑی نے سڑک کنارے کھڑے بزرگ کو کچل دیا،

ضعیف العمر شخص ہسپتال پہنچ کر جاں بحق

منگل 29 مئی 2018 15:27

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) جنرل بس سٹینڈ کے قریب تیز رفتار ٹیوٹا ہائی ایس نے سڑک کنارے کھڑے بزرگ شخص کو کچل دیا جس سے وہ ہپستال پہنچ کر جاں بحق ہو گیا، ٹیوٹا ہائی ایس ڈرائیور موقع پر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، جاں بحق شخص کی نعش کی شناخت نہیں ہو سکی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جنرل بس سٹینڈ و شیل پٹرول پمپ کے قریب تیز رفتار ٹیوٹا ہائی ایس نے سڑک کنارے کھڑے بزرگ شخص کو کچل دیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ جاں بحق ہو گئے۔

ٹیوٹا ہائی ایس ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ جاں بحق شخص کی نعش مردہ خانے میں رکھ دی گئی ہے، نعش کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ نعش کو امانتاً سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔