رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں محکمہ برقیات بدترین لوڈ شیڈنگ کر کے روزے داروں کو رمضان کا تحفہ دے رہے ہیں

چیف آرگنائزر آل آزاد کشمیر انجمن تاجران چوہدری محمد نعیم کی بات چیت

منگل 29 مئی 2018 18:19

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مئی2018ء) چیف آرگنائزر آل آزاد کشمیر انجمن تاجران وصدر مرکزی انجمن تاجران میرپور چوہدری محمد نعیم نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے مقدس مہنیے میں محکمہ برقیات نے بدترین لوڈ شیڈنگ کر کے روزے داروں کو رمضان کا تحفہ دے رہے ہیں ۔بجلی کی لوڈ شیڈنگ سخت گرمی میں ہر گھنٹے کے بعد دوبارہ شروع ہو گی ۔

وپڈا اور محکمہ برقیات اب روزے داروں کا مذید امتحان لینا بند کریں ۔خدا کا خوف کھائیں ۔سخت گرمی کے باوجو د روزے دار بجلی کو ترس رہے ہیں ۔بجلی کی فورس لوڈ شیڈنگ فوری بند کی جائے ۔شہریوں اور تاجروں کے حقوق کے لیے ہماری بھرپور جہدوجہد جاری ہے ۔تاجر برادری میرا قیمتی سرمایہ ہیں ۔اپنے تاجر بھائیوں کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائوں گا ۔

(جاری ہے)

تاجر اپنے آپ کو کھبی تنہا محسوس نہ کریں ۔

میری جہدو جہد تاجر برادری کی عزت نفس کو بحال رکھنے کے ساتھ تاجروں اور شہریوں کے حقوق کی جنگ ہے اور آخری دم تک اس جہد وجہد کو جاری رکھوں گا ۔محکمہ برقیات اپنا قبلہ درست کرے ۔رمضان المبارک کے بابرکت ماہ میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ انتہائی کم ہوتی ہے ۔مگر اب سخت گرمی میں اور صرف رمضان المبارک شروع ہوتے ہی محکمہ برقیات نے ہر گھنٹے بعد لوڈ شیڈنگ کر رکھی ہے ۔رمضان المبارک میں تاجر برادری اور شہریوں کو احتجاج پر مجبور نہ کیا جائے ۔واپڈا اور محکمہ برقیات رمضان المبارک کے تقدس کا خیال رکھیں افطاری اور سحری کے وقت بھی بجلی غائب پورے دن میں ہر گھنٹے کے بعد بجلی غائب ۔محکمہ برقیات ہوش کے ناخن لے روزے داروں کو ریلف دینے کی بجائے مذید تنگ نہ کریں ۔