بھارتی ریاستی دہشت گردی سے خطہ کشمیر کی حسین وادی سنسان ہوگئی ہے‘وزیر جنگلات آزاد کشمیر

مقبوضہ کشمیر میں کشمیر یوں رہنمائو ں پر تشدد قابل مذمت ہے ایسی کارروائیوں سے تحریک آزادی کشمیر کو دبایا نہیں جاسکتا‘سردار میر اکبر خان

بدھ 30 مئی 2018 14:28

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2018ء) وزیر جنگلات سردار میراکبر خان نے کہا ہے کہ بھارت ایک عالمی دہشت گرد ملک ہے اقوام عالم کشمیر کے اندر بھارتی دہشت گردی کا نوٹس لیتے ہوئے بھارت کے خلاف عالمی سطح پر اقتصادی پابند یاں لگا کر جنوبی ایشیا میں امن وامان کی صورت حال کو قائم کرے بھارتی ریاستی دہشت گردی سے خطہ کشمیر کی حسین وادی سنسان ہوگئی ہے مقبوضہ کشمیر میں کشمیر یوں رہنمائو ں پر تشدد قابل مذمت ہے ایسی کارروائیوں سے تحریک آزادی کشمیر کو دبایا نہیں جاسکتا ۔

(جاری ہے)

پوری دنیا پر اب یہ بات عیاں ہوچکی ہے کہ بھارت جنوبی ایشیا ء میں بدامنی اور دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے اور اس لیے وہ مقبوضہ کشمیر میں خون کی ہولی کھیل رہا ہے یہ بات اب پوری دنیا پر واضح ہوجانی چاہیے کہ بھارت جنوبی ایشیا ء میں امن کے قیام میں حائل ایک بڑی رکاوٹ ہے اور اپنے تمام تر وسائل کو دہشت گردی پر صرف کرکے مسلمانوں کی نسل کشی اور جنوبی ایشیا ء کے پرامن خطے کو تباہ کررہا ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے مختلف عوامی وفود سے گفتگوکے دوران کیا انھوں نے کہا کہ بھارتی افواج نے مقبوضہ وادی کو جنگی جیل میں تبدیل کردیا ہے جس میں معصوم ،نہتے اور مظلوم کشمیریو ں کو قید کر کے شہید کردیا جاتا ہے انھوں نے کہا کہ دنیا کے بدترین مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مثال مقبوضہ وادی میں ملتی ہے جوکہ بھارتی حکمران اپنے اقتدار کے خصول کی خاطر مظلوم کشمیریوں پر ڈھارہے ہیں اور اس پراقوام عالم کی خاموشی ایک سوالیہ نشان ہے انھوں نے اقوام متحدہ اور مغربی قوتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق ،حق خوداردیت دلوانے میں اپنا موثر کردار ادا کریں اور بھارت پر اقتصادی پابندیاں لگا کر خطے میں دہشت گردی رکوانے میں اپنا کردار ادا کریں ۔