ملک میں ووٹ اور ووٹر کو عزت دینے سے ہی جمہوریت کے حقیقی ثمرات حاصل کیئے جا سکتے ہیں‘اکبر علی خاں

بدھ 30 مئی 2018 15:58

اوکاڑہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2018ء) مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے سٹی صدر و کونسلر اکبر علی خاں نے کہا ہے کہ نواز شریف ایک نظریہ کا نام ہے، ملک میں ووٹ اور ووٹر کو عزت دینے سے ہی جمہوریت کے حقیقی ثمرات حاصل کیئے جا سکتے ہیں ،فاٹا کاانضمام مسلم لیگ ن کی حکومت کا ایک اور بڑا کارنامہ ہے ،وطن عزیز سے دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے نواز شریف کی حکومت نے انتہائی اہم اقدامات اُٹھائے ،الحمد اللہ پاکستان آج دنیا کے نقشے پر پہلی اسلامی ایٹمی طاقت کے طور پر موجود ہے اور تا قیامت رہے گا ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم تکبیر کے موقع پراپنے آفس میں منعقدہ کیک کاٹنے کی تقریب کے بعدصحافیوں کے وفد سے ملاقات میں کیا وفد کی قیادت صدر ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹس محمد مظہررشید چودھری کر رہے تھے جبکہ وفد میں چودھری عرفان اعجاز ،محمد عاشق ،ڈاکٹر نیاز احمد چودھری ،رانا محمد نعمان خاں ،چودھری عدنان اعجاز اور دیگر شریک تھے اکبر علی خاںنے کہا کہ میاں نواز شریف کو عوام کے دلوں سے نہیں نکالا جا سکتا چاہے جتنے بھی الزامات لگا کر انہیں پاکستانی سیاست سے دور کرنے کی کوششیں کر لی جائیں ماضی گواہ ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائدین پر پہلے بھی نام نہاد الزامات لگا کر سیاست سے دور رکھنے کی سازشیں کی گئیں لیکن وقت نے ثابت کیا کہ نواز شریف ایک نظریہ کا نام ہے جس نے عوام کی خوشحالی کے لئے بڑے بڑے ترقیاتی منصوبوں کو پاکستان میںعملی شکل میں مکمل کر کے دکھایا ،وطن عزیز سے دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے ٹھوس حکمت عملی اختیار کی پاک فوج اور دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کی وطن عزیز سے دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے دی گئی قربانیوں کو پوری قوم خراج عقیدت پیش کرتی ہے اکبر علی خاں نے کہا کہ یہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی ولولہ انگیز قیادت کا نتیجہ ہے کہ شدید ترین موسم میں بھی ہزاروں افراد انکا خطاب سننے کے لئے جلسہ گاہوں کا رُخ کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ انشااللہ 2018کے الیکشنوں میں بھی مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی میاں شہباز شریف صدر مسلم لیگ ن نے پنجاب میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں یہ ہی وجہ ہے کہ پنجاب میں تمام صوبوں سے زیادہ ترقی کی رفتار تیز رہی-