چکوال، چھ مسلح افراد نے حملہ آور ہوکر چار افراد کو شدید زخمی کردیا

بدھ 30 مئی 2018 16:44

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2018ء) قصبہ منڈے تھانہ نیلہ میں چھ مسلح افراد نے حملہ آور ہوکر چار افراد کو شدید زخمی کردیا۔

(جاری ہے)

تاج محمد ولد دوست محمد نے پولیس کو بتایا کہ رحیمہ بی بی دختر غلام یٰسین ساکن منڈے اس کے بھانجے محمد سفیان ولد محمد رفیق سے شادی شدہ ہے جو ناراض ہوکر میکے چلی گئی تو ملزمان تصدق حسین ، غلام یٰسین، محمد زعفران، محمد عمران، محمد عرفان، محمد ساجدپسران غلام یٰسین آگئے اور انہوں نے فائرنگ کر دی جس سے فائر لگنے سے وہ اور باقر شہزاد شدید زخمی ہوگئے۔

جبکہ ایک اور فائر محمد رفیق کی ٹانگ پر لگا ۔زعفران نے وار کھلاڑی علی گوہر پر کیا جو اس کے سامنے سر پر لگا ۔ سب انسپکٹر محمد اسلم نے اقدام قتل کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنا شروع کردیئے ہیں۔