میر واعظ عمر فاروق کی طرف سے کنٹرول لائن اور ورکنگ بائونڈری پر امن برقراررکھنے کے پاکستان اور بھارت کے فیصلے کا خیرمقدم

جمعرات 31 مئی 2018 12:25

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2018ء) مقبوضہ کشمیرمیںحریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے کنٹرول لائن اور ورکنگ بائونڈری پر امن برقراررکھنے کے پاکستان اور بھارت کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے ۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے ٹویٹر پر جاری ایک پیغام میں کہاکہ کنٹرول لائن اور ورکنگ بائونڈری پر امن برقراررکھناپاکستان اور بھارت دونوں کیلئے ایک نیک شگون ہے جبکہ جنوبی مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسز چھاپوں ، لوٹ مار ، باغات کو نقصان پہنچانے اور قبروں کی بے حرمتی کے ذریعے خوف و ہراس کا ماحول قائم کر رکھا ہے ۔