مانسہرہ کے محلہ صادق آباد میں گھریلو تنازعہ پر نوجوان نے فائرنگ کر کے بہنوئی کو قتل کر دیا

جمعرات 31 مئی 2018 14:53

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2018ء) مانسہرہ کے محلہ صادق آباد میں گھریلو تنازعہ پر نوجوان نے فائرنگ کر کے اپنے بہنوئی کو قتل کر دیا، ملزم ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ مقتول کے لواحقین کی رپورٹ پر تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کر کے پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق وسیم خان نامی نوجوان نے گھریلو تنازعہ پر فائرنگ کر کے اپنے بہنوئی عبدالرحمن کو قتل کر دیا۔

وقوعہ کی اطلاع پر پولیس نفری موقع پر پہنچ آئی اور نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کی جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالہ کر دی گئی ہے۔ مقتول کے لواحقین کی رپورٹ پر تھانہ سٹی میں نامزد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :