جیکب آباد،مختلف برادریوں کے افراد نے رازخان سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی میں شمولیت کااعلان کیا

شمولیت کرنے والوںکے اعزازمیں افطار پارٹی مفلر پہنائے ، جیکب آباد میں بہت بڑی تبدیلی آگئی ہے اور مختلف برادریوں سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی میں شمولیت کر رہے ہیں یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام نے پی پی اور ن لیگ کو آزمایا مگر کچھہ بھی نہیں ملا

جمعرات مئی 20:38

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 مئی2018ء) مختلف برادریوں کے افراد نے رازخان سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی میں شمولیت کااعلان کیاشمولیت کرنے والوںکے اعزازمیں افطار پارٹی مفلر پہنائے تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سینئر رہنما ضلع جیکب آباد کے انفارمیشن سیکریٹری راز خان پٹھان سے پٹھان ہائوس میں ملاقات کرکے مختلف برادریوں کے افراد نصیب اللہ اوڈھانو، سلمان دشتی عدنان قریشی، لیاقت کھوسو عاشق کیہر، امداد دشتی اور غلام حیدر جمالی نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میںشمولیت کا اعلان کیا اس موقع پر ضلع کے انفارمیشن سیکریٹری راز خان پٹھان نے شمولیت کرنے والوں میں پی ٹی آئی کا مفلر اور ٹوپی پہنائے اور افطار پارٹی کا اہتمام کیاگیا اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راز خان پٹھان نے کہا کہ جیکب آباد میں بہت بڑی تبدیلی آگئی ہے اور مختلف برادریوں سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی میں شمولیت کر رہے ہیں یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام نے پی پی اور ن لیگ کو آزمایا مگر کچھہ بھی نہیں ملا سوا احساس محرومی کا حل پی ٹی آئی کے پاس ہے انشاء اللہ پی ٹی آئی اقتدار میں آکر غریبوں کوحق دلائے گی ہنما پی ٹی آئی راز خان نے کہا کہ عمران خان وہ واحد لیڈر ہے جو غریبوں کاہمدردہے اور پاکستان کی 21 کروڑ عوام کی خواہش ہے کہ ملُک کے وزیراعظم عمران خان ہو سندھ میں پی پی نے عوام کومیٹھے پانی اور بنیادی سہولتوں سے محروم رکھا تھر میں آج بھی بچے صحت کی سہولتیں نہ ہونے کی وجہ سے مر رہے ہے اور آج بھی جیکب آباد کی عوام کو پینے کا صاف پانی میسر نہیں اور اسپتالوں میں کوئی سہولتیں نہیں روڈ راستیں تباہ لگے پڑے ہے رمضانُ المُبارک جیسے مقدس مہینے میں ظالمانہ بجلی کی 16 گھنٹے لوڈ شیڈنگ نے عوام کو ذہینی مریض بنا دیا ہے انشاء اللہ اس الیکشن میں پورے پاکستان میں پی ٹی آئی کلین سوئیپ کرے گی اور سندھ اور پنجاب سے ن لیگ اور پیپلز پارٹی سے بیزار ہوکر بڑی تعداد میں ایم این اے ایم پی ایز نے پی ٹی آئی میں اعلان کیا ہے