Live Updates

سنی اتحاد کونسل آج ن لیگ کا سیاہ دور ختم ہونے پر’’ یوم نجات ‘‘ منائے گی، صاحبزادہ ھامد رضا

مریم نواز کا عدالتوں میں پیش ہونا مکافات عمل ہے،بینظیر بھٹو کو عدالتوں میں گھسیٹنے والے آج مریم نواز کی پیشیوں پر کیوں رو رہے ہیں، عوام کو فوج کے خلاف اکسانا کون سی حب الوطنی ہے،ن لیگ کا مشرف کارڈ ناکام ہو گا، چیئرمین سنی اتحاد کونسل کا عہدیداران سے خطاب

جمعرات 31 مئی 2018 22:57

سنی اتحاد کونسل آج ن لیگ کا سیاہ دور ختم ہونے پر’’ یوم نجات ‘‘ منائے ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 مئی2018ء) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ سنی اتحاد کونسل آج ن لیگ کا سیاہ دور ختم ہونے پر’’ یوم نجات ‘‘ منائے گی۔ یکم جون سے ن لیگ کے لئے مزید سخت وقت شروع ہو جائے گا۔ مریم نواز کا عدالتوں میں پیش ہونا مکافات عمل ہے۔ بینظیر بھٹو کو عدالتوں میں گھسیٹنے والے آج مریم نواز کی پیشیوں پر کیوں رو رہے ہیں۔

عوام کو فوج کے خلاف اکسانا کون سی حب الوطنی ہے۔ ن لیگ کا مشرف کارڈ ناکام ہو گا۔ وزیراعظم نامکمل منصوبوں کا افتتاح کرکے قوم کو دھوکہ نہیں دے سکتا۔ حکمران جاتے جاتے پرانے منصوبوں پر نئی تختیاں لگا رہے ہیں۔فری اینڈ فیئر الیکشن کروانا نگران وزیراعظم کا امتحان ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے سنی اتحاد کونسل پنجاب کے عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ پاکستان میں انتشار، فساد اور خونریزی پیدا کرنے کی عالمی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ امریکہ اور بھارت مل کر پاکستان کو شام، عراق اور لیبیا بنانا چاہتے ہیں۔ نواز شریف پاکستان دشمن عالمی طاقتوں کا مہرہ بن چکا ہے۔ نواز شریف تیس سال عوام کے دلوں میں نہیں صرف حکومتوں میں رہا ہے۔ حکومت نے بھارت کی آبی جارحیت روکنے کے لئے کچھ نہیں کیا۔ بھارت پاکستان کے حصے کے پانی پر قبضہ کر کے پاکستان کو ریگستان بنانا چاہتا ہے۔ قوم کو نگران وزیراعظم جسٹس ناصر الملک سے بے پناہ توقعات وابستہ ہیں۔ نگران وزیراعظم نیک نام شخصیات کو کابینہ میں شامل کریں۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات