مقبوضہ کشمیر، گزشتہ ما ہ بھارتی فوجیوںکے ہا تھو ں 31 بے گنا ہ کشمیریوں شہید

67رہائشی مکانات تباہ، 6کشمیری خواتین کی بے حرمتی کی گئی

جمعہ 1 جون 2018 16:24

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جون2018ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران گزشتہ ماہ مئی میںایک خاتون اور 6کم عمر لڑکوں سمیت 31 بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیاان میں سے 3نوجوانوں کو جعلی ایک مقابلے میں شہید کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق ان شہادتوں کی وجہ سے 3خواتین بیوہ اور5بچے یتیم ہوئے۔

(جاری ہے)

اس عرصے کے دوران بھارتی فورسز نے پرامن مظاہرین کے خلاف گولیوں،پیلٹ گن اور آنسو گیس کے گولوںسمیت طاقت کا وحشیانہ استعمال کرکے 3سو 14فراد کو زخمی کر دیا جبکہ گھرو ں پر چھاپوں ،محاصروں اور پکڑ دھکڑکی کارروائیوں کے دوران حریت رہنمائوں اور کارکنوں سمیت 288شہریوں کو گرفتارکیا۔ بھارتی فورسز نے گزشتہ ماہ 67رہائشی مکانوںکو تباہ کیا جبکہ 6کشمیری خواتین کی بے حرمتی کی۔