مولانا حافظ محمد ایوب صدیقی صدر ، عمار احمد ایم ایم اے تحصیل ہری پور کے جنرل سیکرٹری منتخب

ہفتہ 2 جون 2018 12:27

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2018ء) ایم ایم اے تحصیل ہری پور کی تنظیم مکمل ہوگئی ۔ مولانا حافظ محمد ایوب صدیقی صدر جبکہ عمار احمد جنرل سیکرٹری منتخب منتخب ہو گئے۔ مرکزی جمیعت اہلحدیث کے ملک راشد غفور سیکرٹری مالیات جبکہ اسلامی تحریک کے سید جوہر علی سیکرٹری مالیات منتخب ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ایم ایم اے تحصیل ہری پور کی تنظیم سازی کئے ضلعی تنظیمی کمیٹی کا اجلاس مسجد حسنین کریمین نسیم ٹائون نزد اتمان میریج ہال منعقد ہوا جس میں ایم ایم اے کی تنظیمی کمیٹی کے اراکین مولانا میر افضل، حافظ ابراہیم خلیل، سید علی رضا کے علاوہ پانچوں اتحادی جماعتوں کے تحصیل ہری پور حلقہ پی کی40- سے چار چار اراکین نے شرکت کی، ان 20 افراد پر مشتمل ایم ایم اے حلقہ پی کے 40 کی سپریم کونسل قائم کی گئی، اس کے بعد جے یو آئی تحصیل ہری پور کے امیر مولاناحافظ محمد ایوب صدیقی کو اتفاق رائے سے صدر جبکہ جماعت اسلامی کے عمار احمد کو جنرل سیکرٹری متحدہ مجلس عمل تحصیل ہری پور منتخب کیا گیا۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں جماعت اسلامی، مرکزی جمیعت اہلحدیث، اسلامی تحریک اور جے یو پی کے امراء تحصیل ہری پور کو ایم ایم اے پی کے 40 کے نائب صدور جبکہ جے یو آئی، مرکزی جمیعت اہلحدیث، جے یو پی، اسلامی تحریک کے جنرل سیکریٹریز کو ڈپٹی جنرل سیکرٹریز ایم ایم اے پی کے 40 منتخب کیا گیا۔ جمیعت اہلحدیث کے ملک راشد غفور پر سیکرٹری مالیات اور اسلامی تحریک کے سید جوہر علی پر سیکرٹری اطلاعات کیلئے اتفاق کیا گیا۔

اجلاس کے آخر میں نو منتخب صدر ایم ایم اے تحصیل ہری پور پی کی40- مولانا حافظ محمد ایوب صدیقی نے تمام اتحادی جماعتوں کے تحصیل ہری پور کے قائدین کا شکریہ ادا کیا کہ سب نے اتفاق رائے سے انہیں اتنے اہم منصب کیلئے منتخب کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ تمام امور غلبہ اسلام کیلئے ہیں۔ اجلاس بھائی چارہ اور اور مشاورت سے چلائے جائیں گے اور اتحادی جماعتوں کے تعاون سے ایم ایم اے کو پوری تحصیل میں نچلی سطح تک فعال کیا جائے گا۔