حکومت میں آئینی ترامیم میں اپوزیشن کو بلڈوز کرکے آمرانہ ذہنیت کا ثبوت دیا ہے ،سیاسی جماعتوں کی مشاورت کے بغیر اتنا بڑا اقدام شک و شبہات کا باعث بنا‘ایکٹ 74 تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے نافذ ہوا تھا اس میں ترامیم کیلئے بھی تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینا چاہیے تھا

مسلم کانفرنس صدرسابق وزیراعظم سردارعتیق احمد خان کی افطار ڈنر کے موقع پر بات چیت

ہفتہ 2 جون 2018 20:26

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جون2018ء) آل جموں وکشمیرمسلم کانفرنس صدرسابق وزیراعظم سردارعتیق احمد خان نے کہا ہے کہ حکومت میں آئینی ترامیم میں اپوزیشن کو بلڈوز کرکے آمرانہ ذہنت کا ثبوت دیا ہے ،سیاسی جماعتوں کی مشاورت کے بغیر اتنا بڑا اقدام شک و شبہات کا باعث بنا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز منیب قریشی ، تنویر قریشی ، ملک عنائت کی طرف سے دیئے گئے افطار ڈنر کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ ایکٹ 74 تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے نافذ ہوا تھا اس میں ترامیم کیلئے بھی تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینا چاہیے تھا تاکہ ہر جماعت کا موقف سن کروسیع المعیاد بنایا جاتا ،مگر یوں لگتا ہے کہ حکومت کی نیت ٹھیک نہیں تھی حکومت اختیارات میں اضافے اور کونسل کے خاتمے کے نام پر آزاد کشمیر کو صوبہ بنانے کی راہ پر چل رہی ہے ، یہی وجہ ہے یہی وجہ ہے کہ وفاقی حکومت نے الیکشن کے اعلان اور شیڈول کے بعد منظوری کی کاروائی کی ہے جو غیر آئینی ہے اب یہ اختیار ان کے پاس نہیں تھا ، چند گھنٹے کی مہمان حکومت پر دبائو ڈھال کر ترامیم کی منظوری حاصل کی گئی ،اورراتوں رات اسے اسمبلی سے یکطرفہ منظور بھی کروا لیا گیا، اطلاعات کے مطابق جو منٹس جاری کئے گئے ہیں ان پر 29مئی کی تاریخ درج ہے جبکہ کابینہ اجلاس 31 مئی کی رات کی تاریکی میں منظوری محض بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے سردارعتیق احمد خان نے کہا ہیکہ آزاد کشمیر کے عوام آزاد کشمیر کو صوبہ بنانے کی کوششوں کی پرزورمذمت کرینگے ، حکومت نے جس عجلت اورچوری چھپے انداز میں ترامیم کی کوشش کی ہے اس سے غلطً روایت پڑی ہے تمام سیاسی جماعتوں کے اتفاق سے تیار ہونے والے ترامیمی مسودے کو چھوڑ کر بیرسٹرظفراللہ کا مسودہ قبول کر کے حکومت نے ریاستی تشخص کے دعوئوںکی نفی کی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت نے کچھ پانے کے بجائے بہت کچھ کھویا ہے جلد ہی جشن منانے والوں کو اصل حقیقت کا پتا چل جائے گا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر قائد حزب اختلاف چوہدری محمد یاسین ، پیپلزپارٹی کے صدر چوہدری لطیف اکبر ، تحریک انصاف کے رہنماء غلام محی الدین ،ممبر اسمبلی سردار صغیرچغتائی ،سابق امیدوار اسمبلی راجا ثاقب مجید ،سابق مشیر حکومت چوہدری محمد یعقوب ،بار کونسل کے وائس چیئرمین چوہدری شوکت ایڈووکیٹ ، سابق ایڈووکیٹ جنرل راجہ گل مجید خان ،سابق امیدوار اسمبلی سجاد انور عباسی ،ایکٹا کے سابق چیئرمین چوہدری محمد ایوب ،مشتاق قریشی ، سیکرٹری جنرل مسلم کانفرنس ضلع مظفرآباد راجا بشیر خان، سیاسی وسماجی رہنماء اعجاز کالا خان، صدام ایڈووکیٹ ، ہارون آزاد، صداقت عباسی ودیگر بھی افطار ڈنر میں موجود تھے ۔

اس سے قبل صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان ، قائد حزب اختلاف چوہدری محمد یاسین ، منیب قریشی ،تنویر قریشی ، ملک عنایت کی طرف سے غریب غرباء لوگوں کے لئے افطار ڈنر دسترخواں کا بھی معائینہ کیا اوردعا کی ۔