وزیراعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر خان کی نگران وزیراعظم ناصر الملک کو مبارک باد

ہفتہ 2 جون 2018 20:26

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جون2018ء) آزادجموں وکشمیر کے وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے نگران وزیراعظم ناصر الملک کو مبارک باد دی ہے۔اپنے تہنیتی پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ قوم نے ان پر جو اعتماد کیا ہے امید ہے کہ وہ اس پر پورا اتریں گے۔

(جاری ہے)

راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ نگران وزیراعظم شفاف انتخابات کو یقینی بنا کر ملک میں جمہوریت کے تسلسل کو یقینی بنائیں گے جو قوم کی بڑی خدمت ہو گی۔انہوں نے ملک کی سیاسی قیادت کو بہترین انتخاب پر بھی مبارکباد دی۔انہوں نے کہا کہ سابق چیف جسٹس آف پاکستان کے طور پر بھی جناب ناصر الملک کا کردار انتہائی شفاف رہا ہے جو ان کی پروقار شخصیت کا عکاس ہے۔