ایکٹ 74 میں ترمیم کے کریڈٹ کا حقدار پہلے مطلوب انقلابی پھر فاروق حیدر ہے‘ مطلوب انقلابی نے اپنے دور حکومت میں ایکٹ 74 میں ترامیم کی جدوجہد کا آغاز کیا ‘

آزادکشمیر کے تمام مکاتب فکر سے مل کر ایسی قابل عمل تجاویز مرتب کیں جن پر عمل کرنے سے ریاست بااختیار اور باوقار بن سکتی تھی پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے مرکزی رہنما، سابق چیئرمین پی وائی او گلف محمدفاروق چیچی کی بات چیت

ہفتہ 2 جون 2018 20:30

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جون2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے مرکزی رہنما، سابق چیئرمین پی وائی او گلف محمدفاروق چیچی نے کہا ہے کہ ایکٹ 74 میں ترمیم کے کریڈٹ کا حقدار پہلے مطلوب انقلابی پھر فاروق حیدر ہے، مطلوب انقلابی نے اپنے دور حکومت میں ایکٹ 74 میں ترامیم کی جدوجہد کا آغاز کیا اور آزادکشمیر کے تمام مکاتب فکر سے مل کر ایسی قابل عمل تجاویز مرتب کیں جن پر عمل کرنے سے ریاست بااختیار اور باوقار بن سکتی تھی، گزشتہ روز میڈیا نمائندوں سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نیکہاکہ ایکٹ 74 میں ترامیم کے لیے پاکستان پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں عوامی لیڈر محمدمطلوب انقلابی نے اقدامات کاآغاز کیا اپنی قیادت کی مشاورت سے ایکٹ 74 میں ترامیم کے لیے تجاویز مرتب کرنا شروع کیں اس مقصد کے لیے مطلوب انقلابی نے ریاست میں تمام مکاتب فکر کے لوگوں سے تجاویز لیں، تمام مکاتب فکر کے افراد کو مشاورتی عمل میں شامل کرکے قابل عمل تجاویز اور سفارشات تیار کیں اور پھر ان پر عملدرآمد کی کوشش کی مگر بدقسمتی سے اس وقت پاکستان میں پیپلزپارٹی کا دور حکومت ختم ہوگیا تھا اور ن لیگ نے سیاسی تعصب کی بنیاد پر اس مقدس کام کو التوا میں ڈالا، اب جوترامیم ہوئی ہیں اگرچہ ان میں ن لیگ آزادکشمیر کی حکومت نے اجارہ دارانہ دماغ کاثبوت دیا اور پیپلز پارٹی کی طرح ریاستی عوام اور سیاسی جماعتوں سے مشاورت نہیں کی، پھر بھی ہم ترامیم کا خیرمقدم کرتے ہیں کیونکہ ایکٹ 74 میں ترامیم کا جوکام مطلوب انقلابی نے شروع کیا وہ کسی نہ کسی طرح اس کام کو۔

(جاری ہے)

مکمل کیا ہے، ان ترامیم میں سب سے اہم کردار مطلوب انقلابی کا ہے جنہوں نے اس راستے پر چلنے کی ابتداء کی اور ان لوگوں کو یہ راستہ دکھایا، مطلوب انقلابی کے بعد وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر کو کریڈٹ جاتا ہے کہ انہوں نے یہ کام جاری رکھتے ہوئے مکمل کرایا۔