بھارتی پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس پر گرینیڈ حملہ ، 3اہلکاراور ایک شہری زخمی

ہفتہ 2 جون 2018 22:26

سرینگر ۔2 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2018ء) مقبوضہ کشمیرکے علاقے سرینگر میںنامعلوم حملہ آوروں نے بھارتی پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس پر گرینیڈ حملہ کیا جس کے نتیجے میںتین اہلکار زخمی ہوئے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق حملہ سرینگر کے علاقے فتح کدل میں تعینات سی آر پی ایف کی82بٹالین کے اہلکاروں پر کیا گیا۔ حملے میں ایک شہری بھی زخمی ہوا ۔بھارتی فورسز نے حملہ آوروں کی تلاش کے لیے علاقے کو محاصرے میںلے لیا۔ آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں آپریشن جاری تھا۔