فاٹا اور خیبرپختونخوا میں آئندہ دس روز تک بارش کا کوئی امکان نہیں، محکمہ موسمیات

ہفتہ 2 جون 2018 23:13

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2018ء) فاٹا اور خیبرپختونخوا میں آئندہ دس روز کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا اور فاٹا میں آئندہ دس روز کے دوران موسم گرم اور خشک رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور میں آج درجہ حرارت کم سے کم 24 جبکہ زیادہ سے زیادہ 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

محکمہ کے مطابق خیبرپختونخوا اور فاٹا میں آئندہ دس روز کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں البتہ گرمی کی شدت میں اضافے کا خدشہ ہے۔یاد رہے کہ چند روز قبل پی ڈی ایم اے نے پشاور سمیت مردان، چارسدہ، نوشہرہ، کوہاٹ، کرک، بنوں، کی مروت اور ڈی آئی خان میں ہیٹ سٹروک کا خدشہ ظاہر کیا تھا اور اس حوالے سے اضلاع کی انتظامیہ کو آگاہی مہم چلانے کی تاکید کی تھی۔ماہرین صحت کے مطابق ہیٹ سٹروک سے بچاؤ کیلئے شدید گرمی میں گھر سے باہر جانے سے گریز ضروری ہے جبکہ گرمی میں کام کرنے پر مجبور لوگوں کو گیلی چادر یا رومال سر پر رکھ کر ہی کام کرنا چاہیے۔