شرپسندوں کی ڈرائیور مار کر گاڑی چھیننے کی کوشش ناکام، ڈرائیور مزاحمت کرتے ہوئے بھاگنے میں کامیاب

پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے کوششیں شروع کر دیں

اتوار 3 جون 2018 18:10

آٹھ مقام(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جون2018ء) شرپسندوں کی ڈرائیور مار کر گاڑی چھیننے کی کوشش ناکام، ڈرائیور مزاحمت کرتے ہوئے بھاگنے میں کامیاب، پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے کوششیں شروع کر دیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈرائیور ملک مختیار مال بردار ٹرک لے کر مظفرآباد سے کٹن کی طرف جا رہا تھا کہ کنڈل شاہی کے قریب مسلح افراد جوکہ ٹیکسی پر سوار تھے ٹرک کو روک کر ڈارئیور ملک مختیار کو نیچے اتارا اور شدید تشدد کا نشانہ بنایا لیکن ٹرک ڈرائیور ملک مختیار نے بھاگ کر جان بچائی شور سن کر مقامی لوگ موقع پر جمع ہوگئے۔

شرپسند عناصر ٹرک سے قیمتی اشیاء نقدی پچاس ہزار روپے لے کر فرار ہو گئے ہیں۔ ڈرائیور ملک مختیار نے بتایا کہ ہاتھا پائی کے دوران وہ ایک شخص کو پہچان گیا ہے اور اس کا نام عابد ہے اور وہ کٹن ہی کا رہائشی ہے۔ پولیس کو ڈکیتی کی کوشش کی درخواست تھانہ پولیس آٹھمقام میں دی گئی ہے پولیس نے شر پسندوں کی گرفتاری کے لئے علاقہ میں پہنچ کر تفتیش شروع کر دہ ہے ملزمان روپوش ہو گئے ہیں فوری طور پر کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ تھانہ پولیس آٹھمقام میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔