سپیکر شاہ غلام قادر و ڈپٹی سپیکر سردار فاروق احمد طاہر کی پیر گلی حادثہ پر گہرے دکھ و صدمے کا اظہار

پیر 4 جون 2018 18:53

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جون2018ء) آزاد کشمیر اسمبلی کے سپیکر شاہ غلام قادر و ڈپٹی سپیکر سردار فاروق احمد طاہر نے میرپورسے سماہنی جانے والی ٹیوٹا ہائی ایس گاڑی کے پیر گلی کے مقام پر المناک حادثہ پر گہرے دکھ و صدمے کا اظہار کیا ہے جس میں قیمتی انسانی جانیں جاں بحق ہوگئی ہیں انہوں نے سوگوار خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے جاںبحق افراد کے بلندی درجات اور زخمی افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے ۔