کیل اڑنگ کیل چیرلفٹ کی غیر قانونی بندش سے سیاحوں اور عوام کو شدید مشکلات درپیش ہیں ‘ سردار گل خنداں

پیر 4 جون 2018 18:56

نیلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جون2018ء) سابق وزیر حکومت و مرکزی نائب صدر پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر الحاج سردار گل خنداں نے کہا ہے کہ کیل اڑنگ کیل چیرلفٹ کی غیر قانونی بندش سے سیاحوں اور عوام کو شدید مشکلات درپیش ہیں سیاحوں کو 04گھنٹے سے طویل سفر کاٹ کر اڑنگ کیل جانا پڑتا ہے موجودہ حکومت کے پاس اپنا کوئی ویژن نہیں۔

بجائے نئے پراجیکٹ لانچ کرنے کے سابقہ پراجیکٹوں کو بھی بند کررہی ہے ۔نیلم میں ادارے تباہ،کرپشن،بھتہ خوری عروج پر ہے اداروں میں مافیا بیٹھا ہے ایم ایل اے و سپیکر اسمبلی کی جائز ناجائز خواہشات کی تکمیل کے عمل میں مصروف ہے آٹھمقام میں پائلٹ ہائی سکول اور جنگلات ملازمین کے درمیان پیش آنے والا واقع ضلعی انتظامیہ کی نااہلی کا ثبوت ہے ڈی سی اور ایس پی کی موجودگی میں سرکاری املاک جلانا، پودا جات کی نرسری تباہ کرنا ، اور پہلے سے لگے خیمہ جات کا اکھیڑنا باعث تشویش اور نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے سپیکر اسمبلی نیلم میں ٹکرائو،لڑائو،تصادم کی راہ ہموار کرکے عوام کی توجہ اصل مسائل سے دور کررہا ہے۔

(جاری ہے)

نیلم ویلی اس وقت مسائل کی دلدل میں پھنسا ہوا ہے مسائل حل نہ ہونا موجودہ حکومت کی نااہلی کا واضح ثبوت ہے نیلم میں ادارے تباہی کی جانب گامزن ہیںاصلاح و احوال نام کی کوئی چیز نہیں کرپشن لوٹ مار کی داستانیں چوکوں چراہوں میں رقص کررہی ہیں نیلم ویلی سے مسیخا کا نعرہ لگا کر عوام کو ورغلانے والا خود غائب ہوچکا ہے جبکہ چیلے چپاٹے لوٹ مار کے عمل میں مصروف ہیں کیل اڑنگ کیل چیرلفٹ کی بندش کمیشن نہ دینے کی وجہ سے کی گئی ہے اگر فوری بنیادوں پر اقدامات نہ کیئے گئے تو عید کے بعد حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک لانچ کی جائے گی۔