مشین کا رسہ ٹوٹنے سے مزدور جاں بحق ، دوسرا شدید زخمی ہو گیا

منگل 5 جون 2018 15:20

بٹگرام۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2018ء) جانچل کے مقام پر سی پیک منصوبہ پر ایک مشین کا رسہ ٹوٹنے سے ایک مزدور جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بٹگرام کے گائوں چانجل کے مقام پر سی پیک پر کام کے دوران کنویں کی کھدائی کیلئے لائی گئی مشین کا رسہ ٹوٹنے کے باعث ایک مزدور اسرائیل گر کر جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔ مقامی افراد نے نعش اور زخمی کو ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹگرام منتقل کر دیا ہے جہاں ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالہ کر دی گئی ہے جبکہ زخمی شخص کا علاج معالجہ جاری ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ زخمی شخص کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔