ضلع باغ کے تینوں حلقوں غربی‘ وسطی اور شرقی میں تباہ کن تیز آندھی اور بارش نے تباہی مچادی

سب سے زیادہ نقصان دھیرکوٹ کے علاقوں میں ہوا پورے باغ میں 12 مکانات تباہ ‘30 مکان متاثر‘ 30دکانیں ‘2 سکول بھی تباہ ہو گئے

بدھ 6 جون 2018 14:41

باغ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2018ء) آزاد کشمیر کے ضلع باغ میں تیز آندھی اور بارش نے تباہی مچا دی ‘بڑی تعداد میں مکانات‘ دکانیں تباہ‘ درجنوں متاثر‘ دو سکول بھی تبا ہ- تفصیلات کے مطابق گزشتہ شام کے وقت باغ کے تینوں حلقوں غربی وسطی شرقی میں تباہ کن تیز آندھی اور بارش نے تباہی مچادی -سب سے زیادہ نقصان دھیرکوٹ کے علاقوں میں ہوا پورے باغ میں 12 مکانات تباہ ‘30 مکان متاثر‘ 30دکانیں ‘2 سکول بھی تباہ ہو گئے تیز ہوا مکانات کی چھتیں لے اڑی متاثرہ گھروں کے لوگ بے یار و مددگار تاہم ضلعی انتظامیہ نے امدادی کام میں فوری تیز لائی تحصیل باغ تحصیل دھیرکوٹ کے سنگم پر مرکز ملوٹ می راجہ محمد امتیاز نامی شخص کا مکان مکمل آندھی کی نذر۔

(جاری ہے)

تباہ اور متاثرہ مکانات دکانات کا نقصان کروڑوں بتایا جاتا ہے تیز آندھی بارش سے باغ کا کوئی ایسا گاوں یونیں کونسل نہیں جو محفوظ رہی ہوئی اس کے ساتھ بجلی کے پول جڑ سے اکھاڑ پھینکے تاریں ٹرانسفارمر دور دور پڑے نظر آے ابھی تک کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع معصول نہیں ہوئی -

متعلقہ عنوان :