پاکپتن،بیوہ خاتون نے گھریلو حالات سے تنگ آ کر زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کرلی

بدھ 6 جون 2018 16:45

پاکپتن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2018ء) بیوہ خاتون نے گھریلو حالات سے تنگ آ کر زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی۔یا اس کو شوہرنے بدچلنی کے شبہ میںساتھیوں کی مدد سے زہر دے کر قتل کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق چک 84-EB کی بیوہ خاتون پروین بی بی زوجہ جاویدنے گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی۔لیکن بعدازاں تفتیش سے یہ بات سامنے آ ئی کہ بیوہ خاتون پروین بی بی نے خود کشی نہیں کی اس کو اس کے رشتے دار مقصود اورساتھیوں فہیم احمدوغیرہ نے اس زرعی اراضی اور مکان حاصل کرنے کے لئے اس کوزہر دے کر قتل کر دیا۔۔پولیس نے ملزموں مقصود اورساتھیوں فہیم احمدوغیرہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :