محمدفاروق حیدرسے حنیف عباسی کی ملاقات، سیاسی صورتحال، آئندہ انتخابات پر تبادلہ خیال

بدھ 6 جون 2018 17:34

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2018ء) وزیر اعظم آزادحکومت ریاست جموں و کشمیر راجہ محمدفاروق حیدرخان سے مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سا بق ممبر قومی اسمبلی حنیف عباسی کی رہائش گاہ پر لیگی رہنمائوں نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں سیاسی صورتحال ، پاکستان کے آمدہ انتخابات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ن کے رہنمائوں نے وزیر اعظم آزادکشمیر کی قیادت میں قائم آزادحکومت کی کارکردگی کی تعریف کی اور وزیر اعظم آزادکشمیر کے اقدامات کو سراہا۔

اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن راولپنڈی کے قائدین اور لیگی کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی۔ وزیر اعظم آزادکشمیر نے گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما حنیف عباسی کی خصوصی دعوت پر ان کی رہائش گاہ کو دورہ کیا تھا۔