Live Updates

نیلم کی تعمیرو ترقی کیلئے دعوے نہیں عملی اقدامات کرنا ہونگے‘ الیاس بیگ

ماضی میںسب سے زیادہ ریونیودینے والے ضلع کی پسماندگی دور کرنے پر توجہ نہیں دی گئی

جمعہ 8 جون 2018 15:24

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کے مرکزی رہنما ء و سابق ایڈمنسٹریٹرنیلم سردار الیاس بیگ نے کہا ہے کہ نیلم کی تعمیرو ترقی کیلئے دعوئوں نہیں بلکہ عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔ سابق دور میں پیپلز پارٹی نے نیلم کیلئے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے ۔ اب مسلم لیگ ن نے دو سالہ دور میں صرف دعوے اور وعدے ہی کئے ہیں ۔

سکیموں کے نام پر کمیشن کھایا جارہا ہے ۔ نیلم کی پسماندگی دور کرنے کی طرف کو توجہ نہیں دی جارہی ہے۔ انشاء اللہ تحریک انصاف اقتدار میں آکر نیلم کی محرومیوںکا ازالہ کرے ۔ گزشتہ روز مظفرآباد میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے سردار الیاس بیگ نے مزید کہاکہ حکمرانوں کی نااہلی اور بدانتظامی کے باعث نیلم میں آئے روز حادثات رونماء ہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

اگر تعمیرو ترقی کے کام ہوئے ہوتے تو ناخوشگوار واقعات رونماء نہ ہوتے ۔اب حکمرانوں کواس طرف توجہ دینا چاہیے۔انہوں نے کہاکہا نیلم کے وسائل کو ہر دور میں لوٹا گیالیکن کسی نے نیلم جیسے خوبصورت اور سب سے زیادہ ریونیودینے والے ضلع کی پسماندگی دور کرنے پر توجہ نہیں دی ۔ تحریک انصاف پاکستان میں عمران خان اور آزاد کشمیر میں بیرسٹر سلطان کی قیادت میں حکومت بنا کرعوام کی محرومیوں کا ازالہ کرے گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات