مسلم کانفرنس تیرہویں ترمیم کی آڑ میں ملک پاکستان کیخلاف پروپیگنڈے سے باز رہے ،ْشوکت علی شاہ

جمعہ 8 جون 2018 16:38

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2018ء) آزادکشمیر کے وزیر خوراک سید شوکت علی شاہ نے کہا ہے کہ مسلم کانفرنس تیرہویں ترمیم کی آڑ میں ملک پاکستان کے خلاف پروپیگنڈے سے باز رہے ۔ کونسل کے ہونے والے ہر الیکشن میں پیسہ چلا ،سردار عتیق احمد خان کی سوداگری ختم ہو گئی ہے ،اب وہ پریشانی کے عالم میں آزادکشمیرکے عوام کو پاکستانی اداروں کے خلاف دانستہ یا غیر دانستہ طور پر اکسانے سے اجتناب کریں ۔

(جاری ہے)

ان کی چیخ و پکار دیکھ کر یہ یقین ہو گیا ہے کہ مسلم کانفرنس نظریہ الحاق پاکستان پر نہیں بلکہ نظریہ اقتدار کی پچاری ہے ۔ اپنے جاری کردہ ایک میں سید شوکت علی شاہ نے کہا کہ تیرہویںترمیم کے نفاذ سے آزادکشمیر میں ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے ۔اس میں اب کوئی ترمیم نہیں ہوسکتی ماسوائے یہ کہ قانون ساز اسمبلی دو تہائی اکثریت سے نہ کرے ۔ یہ کوئی انتظامی آرڈر یا نوٹیفکیشن نہیں ہے جسے منسوخ کیا جا سکے ۔ آزادکشمیر کی اسمبلی مقبوضہ کشمیر کی بھی نمائندگی کرتی ہے اور اس کے اقدام کو آزادکشمیر اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کی مکمل حمایت حاصل ہے ۔