Live Updates

پی ٹی آئی کو ایک اور کامیابی سابق ایم پی اے پیپلزپارٹی کے رہنماء علی حسن ھکڑو تحریک انصاف میں شامل

جمعہ 8 جون 2018 18:33

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کو سندھ میں ایک اور بڑی کامیابی قمبر شہدادکوٹ سے تعلق رکھنے والے سابق ایم پی اے اور پیپلزپارٹی رہنماء علی حسن ھکڑو تحریک انصاف میں شامل بیٹو جتوئی میں سابق وزیراعلیٰ سندھ و مرکزی رہنماء پی ٹی آئی لیاقت علی جتوئی کی رہائشگاہ پر ملاقات میں شمولیت کا اعلان کیا اس موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت علی جتوئی نے کہا کہ سندھ سے اچھی شہرت والے پڑھے لکھے لوگ تحریک انصاف میں شامل ہورہے ہیں پی ٹی آئی صرف ایک پارٹی ہی نہیں پر جدوجہد کی علامت ہے عمران خان کی کرپشن کے خلاف جدوجہد میں تیزی سے سندھ کے لوگ شامل ہورہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ ہمیں الیکشن میں دھاندلی کا خدشہ ہے بار بار ہم کہہ رہے ہیں کہ انتظامیہ کو تبدیل کیا جائے کالاباغ ڈیم سندھ کی مرضی کے سواء نہیں بن سکتا پیپلزپارٹی الیکشن کے وقت میں پنجاب میں کالاباغ کا شوشا چھوڑ کر ہمدردی حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہے سندھ کی خوشحالی کے لیے تحریک انصاف سندھ میں جدوجہد کررہی ہے نواز شریف اداروں کے خلاف زہر اگل رہے ہیں جوکہ ن لیگ کا وطیرہ ہے پیپلزپارٹی اور ن لیگ کرپشن میں ایک پیج پر ہیں انتخابات کے وقت دونوں جماعتیں ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی شروع کردیتے ہیں عمران خان ان مافیائوں کے خلاف جدوجہد میں مصروف ہیںپوری سندھ میں زرداری مافیا کا مقابلہ کرنے کے لیے امیدوار کھڑے کیے ہیں انتخابات میں اتحاد ہوتے رہتے ہیں اور اس بار اتحاد کا فیصلہ عمران خان کریں گے ، آصف زرداری کے احتساب کا نمبر آچکا ہے پیپلزپارٹی نے دس سالا حکومت میں اداروں میں لوٹ مار کا بازار کھولے رکھا ملک کی دولت لوٹ کر بلاول ہائوس اور دبئی میں لگائی گئی اور آج یہ صورتحال ہے کہ ملک کا غریب بھوکا مررہا ہے پرامید ہیں اس بار حالات بدلیں گے اور عمران خان پورے ملک میں تبدیلی کی علامت بن کر ابھریں گے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات