آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان کے درمیان ملاقات ،دونوں رہنمائوں نے ملکی اور ریاستی امور پر تبادلہ خیال کیا

جمعہ 8 جون 2018 18:33

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2018ء) آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان کے درمیان جمعہ کو ایوان صدر کشمیر ہائوس میں ملاقات ہوئی ۔ دونوں رہنمائوں نے ملکی اور ریاستی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیاگیا ۔

(جاری ہے)

صدر مسعود خان نے کہاکہ کشمیریوں پر ظلم و جبر کاایک نیاسلسلہ شروع کردیاگیا ہے۔ کشمیری اپنی حق خود ارادیت کی جدوجہد سے کبھی دستبردار نہیں ہوں گے ۔ مسئلہ کا واحد حل اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی قرارداوں میں ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے جنگی جرائم پر عالمی برادری کی خاموشی افسوسناک ہے ۔ آزاد کشمیر اور پاکستان کی سلامتی کے لئے دن رات جدوجہد جاری رکھیں گے۔ اس موقع پر دونوں رہنمائوں نے کشمیریوں کی حق خودارادیت کی جدوجہد کے لئے ہر محاظ پر جدوجہد تیزکرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔