اقبال کشمیری کا جنرل سیکرٹری سندھ زون انتخاب قیادت کا درست فیصلہ ہے‘لطیف اکبر نے پی پی کارکنان کے دل جیت لیے ہیں

پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کراچی ڈویژن کے سینئر رہنما چوہدری راشدزمان کی بات چیت

ہفتہ 9 جون 2018 16:10

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جون2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کراچی ڈویژن کے سینئر رہنما چوہدری راشدزمان نے کہا ہے کہ اقبال کشمیری کا جنرل سیکرٹری سندھ زون انتخاب قیادت کا درست فیصلہ ہے، چوہدری لطیف اکبر نے پی پی کارکنان کے دل جیت لیے ہیں، پیپلزپارٹی آزادکشمیر سندھ زون کی تنظیم سازی میرٹ پر ہوئی ہے گزشتہ سال میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نیکہاکہ صدرپیپلزپارٹی آزادکشمیر، کشمیر کے بھٹو چوہدری لطیف اکبر نے سندھ زون میں پارٹی کی تنظیم سازی کارکنوں کی امنگوں کے مطابق کی ہے، اقبال کشمیری جیسے پارٹی کارکن کو قیادت نے سندھ زون کا جنرل سیکرٹری بنا کر عوام کے دل جیت لیے اور سندھ زون میں پارٹی کو ناقابل شکست قوت میں تبدیل کردیا ہے ہم پیپلزپارٹی آزادکشمیر کی قیادت کے کا بھرپورخیرمقدم کرتے ہوئے اقبال کشمیری کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :