Live Updates

ساہیوال ،پاکستان تحریک انصاف کے راہنما ء شیخ محمد چوہان کو پی پی 197کاٹکٹ مل گیا

ہفتہ 9 جون 2018 20:33

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے راہنما ء شیخ محمد چوہان کو پی پی 197کاٹکٹ مل گیا۔ ٹکٹ ملنے کے بعد گزشتہ رات وہ اپنی رہائش گاہ پر پہنچے جہاں سینکڑوں کارکنان اور معززین علاقہ نے ان کا شاندار استقبال کیااور انہیں مبارکباد دی ۔وہاں سے ایک قافلے کی صورت میں پی ٹی آئی راہنمائوں وکارکنوں کے ہمراہ انہوںنے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور راہنمائوں کے گھروں میں گئے۔

(جاری ہے)

مختلف مقامات پر خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ وہ پی ٹی آئی رہنمائوں اور کارکنوں کے بغیر کچھ نہیں اور انہیں ساتھ لیکر الیکشن میں حصہ لیںگے جو ناراض ہیں انہیں منانے کیلئے کارکنوںکے ہمراہ ان کے گھر میں جائیںگے اور انہیں راضی کرکے انتخابی مہم میں ساتھ لیکر چلیں گے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان نے مجھے ٹکٹ دیکر احسان عظیم کیاہے اب وہ سیٹ جیت کر یہ ثابت کردیںگے کہ ان کا فیصلہ درست تھا۔ مجھے ٹکٹ ملنے پر مخالف سیاستدان بوکھلا کر پریشان ہوگئے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ عوام مسلم لیگ ن کے قائدین اور دیگر کیطرف سے ملکی خرانے کی لوٹ مار ‘بدمعاشی اور چوری سے تنگ آچکے ہیں اور وہ عمران خان کو وزیراعظم دیکھنا چاہتے ہیں اس لئے وہ بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرارہے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات