سرگودھا،چک پٹڑی جنوبی سے لاکھوں کے درختوں کی چوری پکڑی گئی

ہفتہ 9 جون 2018 20:34

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جون2018ء) چک پٹڑی جنوبی سے لاکھوں روپے کے درختوں کی چوری پکڑی گئی، بتایا جاتا ہے کہ محکمہ مال کو مخبری ہوئی کہ چک پٹڑی شمالی اور جنوبی سے سرکاری درخت کاٹ کر چوری کرنے کا سلسلہ کئی روز سے جاری ہے جس پر ریکی کر کے گزشتہ روز پولیس کے ہمراہ چھاپہ مار کرافضل، غفور وغیرہ چھ افراد کو موقع سے گرفتار کر کے چوبیس عدد تناوردرخت جن کی مالیت لاکھوں روپے بتائی گئی ہے قبضہ میں لے لئے جو کہ ملزمان کاٹ کر گاڑی میں لوڈ کر رہے تھے ، اس ضمن میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات کادائری وسیع کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :