
ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر پی ٹی آئی میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ پوری قوم نے دیکھ لیا ‘ مریم اورنگزیب
نا اہل اے ٹی ایم نے پیسے لیکر امیدواروں کو ٹکٹیں دی ہیں،دیرینہ وابستگی رکھنے والے عمران خان کے گھر کے باہر مظاہرے کررہے ہیں اپنے نظریے اور بیانیے کی بنیاد پر ایک مرتبہ وفاق میں حکومت بنائیں گے‘ (ن) لیگ مرکزی ترجمان کی مقامی ہوٹل میں میڈیا سے گفتگو پانچ سالہ کارکردگی کی بنیاد پر انتخابات میں کامیابی حاصل کرینگے،نواز شریف کا بیانیہ واضح اور شفاف ہے اس سے پیچھے نہیں ہٹیں گے‘ مشاہد حسین سید
ہفتہ 9 جون 2018 21:42

(جاری ہے)
مریم اورنگزیب نے کہا کہ مسلم لیگ (ن )میرٹ کے بنیاد پر ٹکٹ دے گی اورجس نے بھی ٹکٹ کیلئے درخواست جمع کرائی اس کا میاں نواز شریف خود انٹر ویو کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت کی ترقی سب کے سامنے ہے ،ہم نے صرف نعرے نہیں لگائے بلکہ عملی طور پر کام کیا ہے ۔مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے توانا ئی بحران کا خاتمہ کیا ، دہشتگردوں پر قابو پایا ۔عمران خان نے نگران وزیر اعظم کو (ن) لیگ کی کارکردگی کیلئے تو خط لکھ دیا ہے لیکن اپنی پانچ سالہ دور کا قوم کو نہیں بتایا ،100روز کا پلان دینے والوں نے پانچ سالوں میں خیبر پختوانخواہ میں ایک بھی میگا پراجیکٹ مکمل نہیں کیا ۔مشاہد حسین سید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) پاکستان کی مقبولیت ترین سیاسی جماعت ہے ،لاہور،کراچی اور پشاور کی ترقی کا فرق عوام بخوبی دیکھ چکے ہیں،پانچ سالہ کارکردگی کی بنیاد پر انتخابات میں واضح کامیابی حاصل کریں گے۔انہوںنے کہا کہ نواز شریف کا بیانیہ واضع اور شفاف ہے،ہم اپنے بیانیے کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتے ۔انہوں نے مزید کہا 2013میں مسلم لیگ (ن) کو عوام نے مینڈیٹ دیا ،نواز شریف کی قیادت میں اس مینڈیٹ کی قدر کی گئی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لئے بے پناہ اقدامات کئے گئے
مزید اہم خبریں
-
یو این چیف کو غزہ کے انسانی بحران پر گہری تشویش
-
زراعت سے وابستہ نوجوانوں کی تعداد میں 10 فیصد کمی، ایف اے او
-
وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی کی زیرصدارت پنجاب یونیورسٹی سینڈیکیٹ کا اجلاس
-
ہوٹل کے سیکیورٹی گارڈ نے سیاحوں کو روکا لیکن وہ ہوٹل کے عقب سے دریا پہنچ گئے
-
کمزور اور سمجھوتہ شدہ نظام انصاف سے بدعنوانی، آمریت اور طاقتور طبقے کی حکمرانی کو فروغ ملتا ہے
-
لاہور میں شیر کا فیملی پر حملہ
-
کراچی ٹریفک پولیس نمبر پلیٹ کے نام پر بھتہ لے رہی ہے
-
پائیدار ترقی کو لاحق خطرات سے نمٹنے کے عزائم کے ساتھ سیویل کانفرنس کا اختتام
-
پی ٹی آئی نے خیبرپختونخواہ کا قرض 150ارب سے 1500ارب روپے تک پہنچا دیا ہے
-
سیول کا عہد نامہ عالمی تعاون پر اعتماد سازی میں اہم ہوگا
-
خیبرپختونخواہ میں اپوزیشن کے پاس نمبر زیادہ ہوں گے تو عدم اعتماد لانا جمہوری حق ہے
-
وفاقی حکومت کا 2 تعطیلات کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.