
تحریک انصاف نے ٹکٹ دینے کیلئے علی محمد خان کے سامنے بڑی شرط رکھ دی
علی محمد خان کو تاحال پارٹی کی جانب سے ٹکٹ نہیں دیا گیا، ٹکٹ حلقے میں کروائے جانے والے سروے سے مشروط کر دیا گیا
محمد علی
ہفتہ 9 جون 2018
22:09

(جاری ہے)
تحریک انصاف نے موقف اختیار کیا ہے کہ مردان میں علی محمد خان کے حلقے میں کروائے جانے والے عوامی سروے کے نتائج آنے کے بعد ان کے ٹکٹ کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
دوسری جانب نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی عارف نظامی نے علی محمد خان سے سوال کیا کہ ایسی اطلاعات ہیں کہ آپ کو ٹکٹ نہیں دیا جا رہا حالانکہ آپ تو پارٹی کے نظریاتی آدمی ہیں ، کیا آپ کو اس بات پر حیرانی نہں ہوئی؟ جس پر پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے کہا کہ میں نے کبھی اپنے ذاتی سیاسی مسائل پر ٹی وی پر یا سب کے سامنے بات نہیں کی لیکن اب چونکہ آپ نے سوال کیا ہے تو میں آپ کو جواب دے دیتا ہون کہ میں پی ٹی آئی اور عمران خان کے ساتھ ایم این اے اور وزارتوں کے چکر کے لیے نہیں ہوں۔ میں ایک متحرک کارکن ہوں اور اس تحریک کا حصہ ہوں اور جب ہم تحریک کا حصہ ہوتے ہیں تو ہمیں اپنے لیڈر کے ساتھ چلنا پڑتا ہے۔ فی الحال مجھے ایسی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی لیکن مجھے اپنے لیڈر سے پوری اُمید ہے، ان پر مکمل اعتماد ہے۔ مجھے تو یئہ حیرانی ہوئی ہے کہ ایک انگریزی اخبار میں مجھ پر دو دن کالم لکھا گیا ، میں حیران ہوں کہ انہوں نے اس قابل جانا کہ علی محمد خان پر دو دن مسلسل کالم لکھا جائے۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی نے گذشتہ رات عام انتخابات کے لیے اپنے انتخابی اُمیدواروں کی فہرست جاری کی۔ پی ٹی آئی کی جانب سے خیبرپختونخوامیں صوبائی اسمبلی کے81 اُمیدواروں، سندھ اسمبلی کےفی الحال21 حلقوں،بلوچستان اسمبلی کے23 حلقوں ، اور پنجاب کے 165 حلقوں کے لئے انتخابی اُمیدواروں کو ٹکٹ جاری کیا گیا ۔ کئی انتخابی اُمیدواروں نے پارٹی کی جانب سے ٹکٹ نہ ملنے پر شدید رد عمل کا اظہار بھی کیا۔ انتخابی اُمیدواروں کی فہرست جاری ہونے پر رد عمل کو دیکھتے ہوئے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے ٹکٹ نہ ملنے والوں کے لیے پیغام جاری کیا جس میں کہا گیا کہ انتخابی اُمیدواروں کو ٹکٹ کا اجرا ایک نہایت اہم لیکن کٹھن مرحلہ تھا۔ہمیں ساڑھے4 ہزار درخواستیں موصول ہوئیں، یہ ایک فطری امر تھا کہ سب کو ٹکٹس دینا ناممکن تھا۔ پارٹی نے نہایت محنت و دیانتداری سے فیصلے کیے، جہاں ضرورت محسوس کی خفیہ انداز میں عوام اور کارکنان سے رائے بھی طلب کی۔ دیرینہ کارکنان اور پارٹی وفاداری کو فیصلہ سازی میں ملحوظ خاطر رکھا گیا۔ پارٹی چئیرمین نے کہا کہ جن لوگوں کو ٹکٹس نہیں ملے، میں انہیں ساتھ چلنے کی دعوت دیتا ہوں۔ الیکشن کے پیش نظر پی ٹی آئی میں دیگر سیاسی جماعتوں سے کئی بڑے بڑے ناموں نے شمولیت اختیار کی ، یہ سلسلہ نواز شریف کی نا اہلی اور الیکشن کے نزدیک آنے پر تیز ہو گیا جب مسلم لیگ ن سمیت دیگر سیاسی جماعتوں میں سے کئی بڑے بڑے سیاسی رہنماؤں نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی۔ بڑے سیاسی ناموں کی پی ٹی آئی میں شمولیت اور ان کو ٹکٹ جاری ہونے کے معاملے پر سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ سیاسی رہنماؤں کو بھی اس بات کا اندازہ ہو گیا ہے کہ عام انتخابات میں پی ٹی آئی کی سیاسی پوزیشن مضبوط ہو گی جس کی وجہ سے انہوں نے پی ٹی آئی میں شامل ہو کر اپنا سیاسی کیرئیر مزید محفوظ کر لیا ہے۔
مزید اہم خبریں
-
عمران خان کا پوری پارٹی کو متحد رہنے کا حکم
-
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات میں 11 روپے تک اضافہ کر دیا
-
پیکا ایکٹ کی طرح فیڈرل کانسٹیبلری کا آرڈیننس بھی غیرآئینی اور وفاق کا اپنی حدود سے تجاوز ہے
-
خیبرپختونخواہ اسمبلی میں مخصوص نشستوں کی لوٹ سیل
-
ٹو بہ ٹیک سنگھ، شرط لگاکر چوہے مارگولیاں کھانیوالے 2نوجوان جاں بحق
-
جیل میں قید ڈاکٹر یاسمین راشد کی رات گئے طبیعت بگڑ گئی
-
ذلفی بخاری بانی پی ٹی آئی کیلئے کام نہیں کر رہے
-
حکومت کا ہر 15 دن بعد چینی مہنگی کرنے کا فیصلہ
-
16 لاکھ سے زائد کاروباری افراد کا ملک چھوڑ جانے کا انکشاف
-
آج رات سے پٹرول کتنا مہنگا ہو گا؟
-
ٹرمپ نے روس کو 'انتہائی سخت محصولات' سے خبردار کیا
-
دو ہزار بائیس کا ڈیٹا لیک، 2025 میں خفیہ ہجرت : افغانوں کی نئی زندگی کا آغاز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.