مقبوضہ کشمیر‘ بھارتی فوجیوں نے ضلع کپواڑہ میں 4کشمیری نوجوان شہید کردیئے

اتوار 10 جون 2018 13:10

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2018ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں آج ضلع کپواڑہ میں 4کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو آج صبح ضلع کے علاقے کیرن میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔نوجوانوں کو اس وقت شہید کیا گیا جب بھارتی حکومت نے مقبوضہ علاقے میں نام نہاد جنگ بندی کا اعلان کررکھا ہے۔ آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔

متعلقہ عنوان :