اللہ تعالی نے صوبے میں حکومت بنانے کا موقع دیا تو جو وعدے کئے ہیں پورے کریں گے ،ْمیر جام کمال خان عالیانی

پیر 11 جون 2018 22:09

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2018ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی صدر میر جام کمال خان عالیانی نے کہاہے کہ ہماری پارٹی میں نظریاتی لوگ شامل ہورہے ہیں ،ہم ترقی پسند لوگ ہیں ،اللہ تعالی نے اگر ہمیں صوبے میں حکومت بنانے کا موقع دیا تو ہم ثابت کریں گے کہ ہم نے جو وعدے کئے ہیں اسے پورا کریں گے ،ہماری پارٹی میں فیصلے اکثریت رائے سے کئے جاتے ہیں زبردستی فیصلے نہیں کئے جاتے ہیں اور نہ ہی فیصلے اسلام آباد کے ہم قبول کریں گے ،انہوں نے یہ بات پیر کے روز پیپلز پارٹی سابقہ صوبائی وزیر خوراک اسفند خان کاکڑ ،ضلع پشین ڈسٹرکٹ کے سابقہ چیئرمین ڈاکٹر گوہراعجا ز کاکڑ اور پشین برشور ودیگر علاقے سے تعلق رکھنے والے پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی پارٹی سے علیحدگی کے بعد بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت کے موقع دیئے گئے افطار وڈنر کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی ،انہوں نے کہاکہ ڈسٹرکٹ پشین کے سابقہ چیئرمین ڈاکٹر گوہر اعجاز کاکڑ ،اور سابقہ صوبائی وزیر خوراک ہم پرانے ساتھی ہے ،ان جیسے قبائلی شخصیات کی پارٹی میں اچھے سے نتائج برآمد ہوں گے ہماری پارٹی میں بلوچ ،پٹھان ،پنجابی اور دیگر اقوام سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں ،کیونکہ ہماری پارٹی تنگ نظری پر یقین نہیں رکھتی ہم ایک خوشحال پاکستان اور بلوچستان کیلئے کام کررہے ہیں اور انشاء اللہ اس میں کامیاب ہونگے ،پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری اور سابقہ وزیر منظور خان کاکڑ نے کہاکہ میں پارٹی کی جانب سے اور اپنی جانب سے دل کی گہرائیوں سے پیپلز پارٹی کے سابقہ صوبائی وزیر خوراک اسفند خان کاکڑ ،سابقہ ڈسٹرکٹ چیئرمین ڈاکٹر گوہر اعجاز کی پارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم کرتاہوں اور امید کرتاہوں کہ انکی شمولیت سے پارٹی مضبوط ہوگی اور آنیوالا وقت ہمارا ہوگا انشاء اللہ صوبے میں اپنے ساتھیوں کیساتھ ملکر حکومت بنائیں گے ہم جو وعدے کریں گے اسے ہر حالت میں پورا کریں گے ،اس سے قبل پیپلز پارٹی کے سابقہ صوبائی وزیر خوراک اسفند خان کاکڑ ،ضلع پشین ڈسٹرکٹ کے سابقہ چیئرمین ڈاکٹر گوہر اعجاز نے پیپلز پارٹی علیحدگی اختیار کرکے بلوچستان عوامی پارٹی باپ میں شمولیت کا اعلان کیا اور کہاکہ ہم پارٹی کیلئے دن رات محنت کریں گے اور انشاء اللہ آنیوالے وقتوں میں صوبے میں ہماری پارٹی کی حکومت ہوگی ،اس سے قبل ملک وائس کانسی نے بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ،افطار ڈنر میں سابقہ صوبائی وزیر سابقہ سینیٹر سعید احمد ہاشمی ،پارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات چوہدری شبیر ودیگر مرکزی وصوبائی عہدیداران بھی موجود تھے ۔