Live Updates

مسلم لیگ ن نے این اے 53 میں اپنے تگڑے امیدوار کو عمران خان کے سامنے لانے کا فیصلہ کر لیا

این اے 53 سے مسلم لیگ کی جانب سے عمران خان کے خلاف سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے میدان میں اترنے کا امکان پیدا ہو گیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 11 جون 2018 22:23

مسلم لیگ ن نے این اے 53 میں اپنے تگڑے امیدوار کو عمران خان کے سامنے لانے ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 11 جون 2018ء) :مسلم لیگ ن نے این اے 53 میں اپنے تگڑے امیدوار کو عمران خان کے سامنے لانے کا فیصلہ کر لیا۔ این اے 53 سے مسلم لیگ کی جانب سے عمران خان کے خلاف سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے میدان میں اترنے کا فیصلہ ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق سال 2018 پاکستان کی پارلیمانی سیاست میں ایک اہم اور تاریخی سال ہے۔

تاریخ میں پہلی مرتبہ 2 جمہوری حکومتیں اپنے اپنے آئینی ادوار مکمل کر کے رخصت ہو چکی ہے۔2018 انتخابات کا سال ہے۔ایک جانب ملکی اداروں نے انتخابات کی تیاری شروع کر رکھی ہے تو دوسری جانب سیاسی جماعتوں نے انتخابات کی تیاریاں شروع کر رکھی ہیں۔ایک جانب سیاسی پاور شو جای ہیں تو دوسری جانب سے اپنے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان بھی کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

یہ بات بھی طے ہو رہی ہے کہ کونسا مرکزی نام کس بڑے رہنما کے خلاف مقابلے مٰیں اترے گا۔ویسے تو پورے انتخابی منظر نامے میں مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف ہی مدمقابل ہوں گی لیکن کچھ حلقے ایسے بھی ہیں جہاں پاکستان تحریک انصاف اورمسلم لیگ ن میں کڑا مقابلہ ہوگا ان میں سے ہی ایک حلقہ این اے 53 ہے جہاں سے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔

عمران خان کے اعلان کے بعد مسلم لیگ ن بھی اس سوچ میں پڑ گئی تھی کہ عمران خان کو ٹکر دینے کے لیے کس تگڑے امیدوار کو میدان میں لایا جائے۔اس حلقے سے مسلم لیگ ن کی جانب سے سردار مہتاب عباسی کو انتخاب لڑانے کا ارادہ ظاہر کیا جا رہا ہے تا ہم عمران خان کے اعلان کے بعد مسلم لیگ ن حکمت عملی تبدیل کرتی ہوئی نظر آتی ہے۔مسلم لیگ ن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نے این اے 53 میں اپنے تگڑے امیدوار کو عمران خان کے سامنے لانے کا فیصلہ کر لیا۔

این اے 53 سے مسلم لیگ کی جانب سے عمران خان کے خلاف سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے میدان میں اترنے کا فیصلہ ہوگیا ہے۔عمران خان کے خلاف مسلم لیگ ن کی جانب سے شاہد خاقان عباسی اور مہتاب عباسی امیدوار ہوں گے جن میں سے ایک امیدوار کا حتمی فیصلہ مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کرے گی۔یا درہے کہ اسی حلقے سے عائشہ گلا لئی نے بھی عمران خان کے خلاف الیکشن لڑنے کے لیے کمر کس لی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات