
جماعت اسلامی کراچی میں پانی کے بحران اور عوام کو درپیش مشکلات اور پریشانیوں پر خاموش نہیں بیٹھے گی، حافظ نعیم الرحمن
پیر 11 جون 2018 22:58

(جاری ہے)
حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ جماعت اسلامی نے 31مئی کو واٹر بورڈ کے ایم ڈی آفس کے باہر شاہراہ فیصل پر احتجاجی دھرنا دیا تھا اور ایم ڈی واٹر بورڈ نے یقین دہانی کرائی تھی اور وعدہ کیا تھا کہ شہرمیں پانی کی تقسیم اور دیگر مسائل کے حوالے سے فوری طور پر اقدامات کیے جائیں گے اور صورتحال میں بہتری پیدا ہوگی، لیکن افسوس کہ 11دن گزرجانے کے باوجود صورتحال ویسی ہی ہے اور عوام شہر بھر میں پانی کی قلت کے باعث شدید پریشان ہیں ،بہت سے علاقوں میں شہری پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں اور پریشان حال عوام سخت گرمی اور رمضان المبارک کے آخری ایام میں بھی جگہ جگہ احتجاج کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شہر میں ٹینکر مافیا کا راج ہے اور عوام مہنگے داموں پانی کے ٹینکرز خریدنے پر مجبور ہیں ،ٹینکرز کی آن لائن بکنگ اور سروس بھی عوام کے مسائل کو کم نہ کرسکی ،آن لائن نمبرز اکثر مصروف ملتے ہیں اور اگر نمبر مل بھی جائے تو بکنگ کے کئی کئی روز بعد بھی پانی نہیں مل پاتا ۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ بجلی کی طرح پانی کا مسئلہ بھی انتہائی اہم اور بنیادی نوعیت کا ہے ،پورا رمضان شہریوں نے پانی کے بحران میں گزارا اور اب عید الفطر کی آمد آمد ہے لیکن صورتحال میں کوئی بہتری نہیں آئی اور عوام کو بے یار و مددگار چھوڑ دیا گیا ہے ،جماعت اسلامی عوام کے ساتھ ہے اور پانی کے مسئلے کے حل کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی ۔#متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پنجاب کے تمام بڑے دریاؤں میں پانی کی سطح میں اضافے بارے الرٹ جاری
-
اوورسیز پاکستانیوں کو 120 دن کیلئے ٹیکس فری موبائل رجسٹریشن کی سہولت حاصل ہے، پی ٹی اے
-
مریم نواز کا ضلع باجوڑ بم دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیا ع پر اظہار افسوس، لواحقین کے ساتھ ہمدردی اور تعزیت کا اظہار
-
بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی میں شامل ہونے والے آزاد جموں و کشمیر کے سیاسی رہنمائوں کی ملاقات
-
پنجاب بھر میں 1370 ٹریفک حادثات میں 09 افراد جاں بحق ،1198 زخمی
-
کسی بھی درخواست کو التوا میں نہ رکھا جائے اور قانون کے مطابق فوری کارروائی عمل میں لائی جائے، ڈپٹی کمشنر
-
گھریلو ناچاقی کے بعد 5دن سے لاپتہ جواں سال لڑکی مل گئی
-
پی ایچ اے لاہور کی جانب سے فلاور شاپ پر پھولوں کی ہوم ڈیلیوری سروس کا آغاز
-
وزیراعلیٰ مری سے واپسی پر فیلڈ ہسپتال دیکھ کر رک گئیں،اچانک معائنہ ، دستیاب سہولتوں کی فراہمی کا تفصیلی جائزہ
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا سینٹرل کنٹرول روم کا دورہ، مرکزی جلوسوں و مجالس کی لائیو مانیٹرنگ کا جائزہ لیا
-
صوبائی وزیر فیصل ایوب کھوکھرکا دورہ ملتان ، محرم الحرام کے حوالے سے سکیورٹی و دیگر انتظامات کا جائزہ لیا
-
بزدلانہ اقدام سے حکومت اور عوام کے حوصلے پست نہیں ہوں گے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی باجوڑ دھماکے کی مذمّت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.