پاکستان کو کشمیر میں در اندازی کا خمیازہ بھگتنا ہو گا،نائب وزیر اعلیٰ مقبوضہ کشمیر

منگل 12 جون 2018 15:24

لدھیانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جون2018ء) مقبوضہ کشمیر کے نائب وزیر اعلی کویندر گپتا میں اکھل بھارتیہ مہاجن شرومنی سبھا کانفرنس 2018 میں شرکت کی اور کہا کہ پاکستان سے آنیوالی ایک گولی کا جواب 10گولیوں سے د یا جائے گا،کشمیر کے 20 اضلاع میں حالات معمول پر جبکہ 2اضلاع دہشتگردی کی زد میں ہیں،پاکستان کو کشمیر میں در اندازی کا خمیازہ بھگتنا ہو گا۔

بھارتی میڈ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے نائب وزیر اعلی کویندر گپتا میں اکھل بھارتیہ مہاجن شرومنی سبھا کانفرنس 2018 میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پرصحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر کے 22اضلاع میں سے 20ضلعوں میں حالات معمول پر ہیں جبکہ 2اضلاع دہشتگردی کی زد میں ہیں۔حکومت وہاں بھی حالات معمول پر لانے کی کوششیںکررہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ امرناتھ یاترا کو مکمل سیکیورٹی کے حوالے کیا گیاہے ۔

پاکستان کے ساتھ ہونیوالے فائر بندی معاہدے کی خلاف ورزی سے بے گناہ لوگوں کو جان سے ہاتھ دھونا پڑرہا ہے۔اگر پاکستان اسی طرح جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتا رہا تو اس کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا۔ اگر پاکستان خلاف ورزی سے باز نہیں آیا تو اس کی طرف سے آنے والی ایک گولی کا جواب سیکیورٹی فورس کے جوانوں کی طرف سے 10گولیوں سے دیا جائیگا۔