مظفرآباد ،ْ ڈپٹی کمشنر مسعودالرحمان کی زیر صدارت

ٹرانسپورٹرز،ہوٹلز /گیسٹ ہائوسز مالکان کا اجلاس

منگل 12 جون 2018 17:36

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2018ء) ڈپٹی کمشنر مسعودالرحمان کی زیر صدارت منگل کے روز ٹرانسپورٹرز،ہوٹلز /گیسٹ ہائوسز مالکان کا اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں ایس ایس پی راجہ محمد اکمل خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید اشفاق گیلانی ،، ڈائریکٹر سیاحت خالد محمود ثاقب،اسسٹنٹ کمشنر عاصم خالد،ڈی ایس پی ریاض مغل، ایس ایچ او تھانہ سٹی سید شجاع گیلانی ،میونسپل مجسٹریٹ سید سجاد حسین شاہ ودیگر نے شرکت کی ۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر مسعودالرحمان نے کہاکہ عید کی آمد کے موقع پر شہر کے مختلف چوک ،چوراہوں میں ٹریفک بوتھ قائم کیے جائیں گے جو کہ عید کے ایک ہفتہ تک موثر رہیں گے، انٹری پوائنٹس کوہالہ ، برار کوٹ اور دیگر چوکیوں پر پولیس اہلکاران کو ہدایت جاری کر دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ہوٹلز مالکان طے شدہ ریٹس کے مطابق وصول کریں ۔ اڈوں میں کرایہ نامے نمایاں جگہ پر آویزاں کیے جائیں ۔

انہوںنے کہاکہ ٹوریسٹ کو بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے انتظامیہ اور محکمہ جات کا باہمی تعاون ضروری ہے ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ مالکان بغیر روٹ پرمٹ گاڑیاں نہیں چلائی جائیں گے اور تعین کردہ کرایہ وصول کرینگے اورمسافروں کے ساتھ اپنا رویہ درست رکھیں گے ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ ہوٹلز مالکان بھی روٹین کا کرایہ وصول کرینگے ،عید کی وجہ سے ریٹس میں اضافہ نہیں کیا جائیگا۔ ہوٹلز کی ریٹ لسٹ نمایا ں جگہ پر آویزاں کی جائے گی تاکہ سیاحوں اور دیگر آنے والے افراد کوریٹ کا اندازہ ہو سکے ۔