بلوچستان عوامی پارٹی کاقیام عوام کے وسیع ترمفادکومدنظررکھتے ہوئے عمل میں لایاگیاہے ، سردارمحمدصالح بھوتانی

بلوچستانی عوام کواحساس محرومی سے نجات دلائیں گے، باپ کے بانی رہنمائوں میں میراشمارہوتاہے ،اصل طاقت آپ عوام ہیں، پارٹی ٹکٹ پربھروسہ کم آپ لوگوں پرزیادہ ہے، سابق نگران وزیراعلیٰ بلوچستان

بدھ 13 جون 2018 21:28

لسبیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2018ء) بلوچستان عوامی پارٹی کاقیام عوام کے وسیع ترمفادکومدنظررکھتے ہوئے عمل میں لایاگیاہے بلوچستانی عوام کواحساس محرومی سے نجات دلائیں گے باپ کے بانی رہنمائوئوں میں میراشمارہوتاہے اصل طاقت آپ عوام ہیں پارٹی ٹکٹ پربھروسہ کم آپ لوگوں پرزیادہ ہے گڈانی،حب ساکران ودریجی کے تمام دوستوں نے الیکشن میں بھرپورتعاون کایقین دلایاہے حلقہ احباب وخاندان کی مرضی سے جام سے اتحادکیاہے قومی اسمبلی نشست پرآزادامیدوارکی حیثیت سے محمد اسلم بھوتانی کے سامنے آنے سے دبائوہے لیکن سرخروہونگے۔

ان خیالات کااظہاربلوچستان عوامی پارٹی کے بانی رہنماء وامیدوارصوبائی اسمبلی پی بی 49 سابق نگران وزیراعلیٰ بلوچستان سردارمحمدصالح بھوتانی نے وندرمیں اپنے رابطہ آفس میں علاقائی معتبرین وکارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کے وسیع ترمفادات کومدنظررکھتے ہوئے بلوچستان عوامی پارٹی کاقیام عمل میں لایاگیاہے انہوں نے کہاکہ بلوچستان عوام قوم پرستی اورمذہب کے نام پربنی ہوئی پارٹیوں سے مایوس ہوکراحساس محرومی کی شکارہوگئی تھی عوام کواحساس محرومی سے نجات دلانے کے لیے بلوچستان عوامی پارٹی کاقیام عمل میں لایاگیاجس کی عوامی مقبولیت کی منہ بولتی ثبوت یہ ہے کہ بلوچستان کی نامورشخصیات جوق درجوق پارٹی میں شامل ہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

قلیل وقت اورنامی نیشن میں پیچیدگیوں کی وجہ سے دوستوں کے ساتھ مشاورت نہ کرسکے۔انہوں نے کہاکہ مجھے پارٹی کے ٹکٹ پراتنابھروسہ نہیں ہے جتناآپ لوگوں پرہے انہوں نے کہاکہ گڈانی حب ساکران ودریجی کے تمام ہمدردساتھیوں نے الیکشن میں بھرپورحمایت کی یقین دہانی کرائی ہے اصل حلقہ حلقہ احباب ہوتاہے جوآپ لوگ ہیں انہوں نے کہاکہ جام صاحب سے اتحادخاندان اوراحباب کی مرضی سے کیاہے حلقے میں جام صاحب کی حمایت کاوعدہ کیاہے قومی اسمبلی کی نشست پرآزادامیدوارکی حیثیت سے محمداسلم بھوتانی کے سامنے آنے سے دبائوضرورہے لیکن انشاء اللہ اللہ تعالیٰ سرخروکرے گا۔

اللہ تعالی ہمارے درمیان محبتوں والے سلسلے کوقائم ودائم رکھے فیصلہ کرنے میں یہ خیال رکھیں گے ایسانہ ہوکہ ہماری غلطیوں کاخمیازہ عوام کوبھگتناپڑے انہوں نے کہاکہ حالیہ حلقہ بندیوں سے ایکدم تبدیلی آنے کی وجہ سے مشکلات محسوس کررہے ہیں کیونکہ ہم نوبارمنتخب ہوئے ہیں 41 سالوں کی رفاقت حلقوں کے علیحدہ ہونے سے ختم نہیں ہوسکتی مطلب ومقصدکی دوستی ہم نے کبھی کی ہے نہ کریں گے جہاں پرووٹ نہ بھی ہووہاں بھی محبتوں اوراپنائیت کارشتہ رکھاہے ہماری محبتوں کاحلقہ بندیوں سے کوئی واسطہ نہیں کسی بھی حلقے کے لوگوں کوبوجھ نہیں سمجھتے جولوگ یہ سوچ رکھتے ہوں کہ اب حلقہ بندیوں کی وجہ سے ووٹ کارشتہ نہ رہااب راہیں جداکرلیں میں ایسی سوچ رکھنے والوں پرافسوس کااظہارہی کرسکتاہوں ووٹ ہرکسی کاضمیرہے جس کودیں ہم محبتوں کے طلبگارہیں ہم ہاتھ جھٹکنے کے لیے نہیں آئے ہم نے عوام کی محرومیوں کوختم کرنے کے لیے بلوچستان عوامی پارٹی بنائی ہے قوم پرست پارٹیوں سے ہماراذہن نہیں بن سکابلوچستان کی قیادت منتشرہونے کی وجہ سے ہماراموقف ہمیشہ کمزوررہااب انشاء اللہ بلوچستان عوامی پارٹی کے پلیٹ فارم سے ہم جوموقف اختیارکریں گے اس میں کمزوری کی کوئی گنجائش نہیں ہوگی انہوں نے کہاکہ باپ کے بانی رہنمائوئوں میں میرانام سرفہرست ہے باپ پارٹی کی وجہ سے ہمیں سینٹرملااوربلوچستان بھرسے لوگ بڑی تعدادمیں پارٹی میں شامل ہورہے ہیں۔

اس موقع پرضلع کونسل کے ممبران غلام رسول انگاریہ،حبیب اللہ میربحر،محمداقبال گدور،چیئرمین قادر دودا،کونسلرمیربہادرخان جاموٹ،عبدالستارانگاریہ،ڈاکٹرنورمحمدانگاریہ، سیکریٹری عبدالمجیدانگاریہ،ایوب یوسف انگاریہ،ثناء اللہ دودا،خیرمحمدسوری،محمدانورانگاریہ،حاجی غلام حسین سور،رحیم بخش برہ،اکبربرہ،کونسلرحاجی نصیرلاسی،امان اللہ لاسی، جی ایم چھٹہ،اللہ بخش دلاری،سیدمزمل شاہ،سیدعظیم شاہ،حاصل بزنجو،حاجی عبدالستارانگاریہ،جاویدسوری،مزارخان انگاریہ،وڈیرہ عبدالرشیدجمالی انگاریہ،سجادلاسی،وڈیرہ غلام رسول موندرہ،مکیش کمارلاسی،عبدالواحدانگاریہ،عبدالخالق انگاریہ،وڈیرہ غلام شفیع باکھڑہ،سابق کونسلرعمرعارب انگاریہ ،حاجی عبدالغفوردودا،ناکواحمزہ دودا،بھائی خان انگاریہ،عالم خانانگاریہ،وڈیرہ غلامی انگاریہ،وڈیرہ خالق دادڈگارزئی،سیٹھ اللہ بخش،غلام قادر،رینج آفیسرعبدالستار موندرہ،وڈیرہ سومروفقیر،نصیرفقیر،کونسلرفیض محمدگنگو،نبی داددودا،ساجن دودا،جنگوخان موندرہ،ڈی ایس پی وندرقادربخش،انچارج سی آئی اے عبداللہ انگاریہ،عباس چھٹہ ،وسیم دودا،وڈیرہ عبدالکریم انگاریہ سمیت لوگوں کی کثیرتعدادموجودتھی۔