انتخابات میں تاجرترقی کی ضامن جماعت مسلم لیگ (ن) کو کامیاب کرائینگے ‘میاں عثمان

جمعہ جون 16:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) ٹریڈرز ونگ نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں ملک بھر کے تاجر ترقی کی ضامن جماعت مسلم لیگ (ن) کو کامیاب کرائیں گے ، عید الفطر کے بعد ٹریڈرز ونگ کو مزید متحرک کیا جائے گا اور تمام تاجر تنظیموں سے روابط بڑھائے جائیںگے ۔ ان خیالات کا اظہار لاہور کے سینئر نائب صدر اور صوبائی حلقے سے امیدوار میاں عثمان نے اپنے دفتر میں ملاقات کیلئے آنے والے تاجر رہنمائوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہر دور میں تاجر دوست پالیسیاں تشکیل دی ہے اور انشا اللہ آئندہ بھی کامیابی حاصل کر کے تاجروں کے مسائل کا حل اور ا ن کے حق میں پالیسیاں تشکیل دی جائیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات میں ملک بھر کی تاجر برادری ملک کی ترقی کی ضامن جماعت مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دے کر کامیاب کرائیں گے ۔ اس سلسلہ میں عید الفطر بعد ٹریڈرز ونگ کومزید متحرک کیا جائے گا اور تمام تاجر تنظیموں سے رابط بڑھاکر انتخابات کے حوالے سے حکمت عملی طے کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ 25جولائی کا سورج ترقی کی راہ میں سپیڈ بریکر کھڑے کرنے والوں کو مسترد کرنے کیساتھ طلوع ہوگا اور ان کی منفی سیاسی ہمیشہ ہمیشہ کے لئے منوں مٹی تلے دفن ہو جائے گی۔