یاسمین راشد کی جانب سے مرکزی آفس میں اہل علاقہ کی خواتین ،ر بچیوں کیلئے چوڑیوں ،مہندی کے سٹال لگائے گئے

عید کی خوشیاں حلقہ کے عوام کے ساتھ گزاروں گی ،یہاں سے عوام کے ووٹوں سے جیتنے والے ملک سے باہر عید منائیں گے‘گفتگو

جمعہ 15 جون 2018 16:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر مرکزی رہنما ونامزد امیدوار این اے 125ڈاکٹر یاسمین راشد کی جانب سے مرکزی آفس میںاہل علاقہ کی خواتین او ر بچیوں کے لیے عید کی خوشیوں میں چوڑیوں اور مہندی کے سٹال لگائے گئے جس میں حلقہ کی خواتین اور بچیوں نے اس پررونق و خوبصورت تقریب میں فیملی کے ساتھ بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر چوڑیاں ، مہندی اورعیدی تقسیم کی گئی اوربیگم کلثوم نواز کی صحت کے لیے خصوصی دعا بھی کروائی گئی ۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے اہل علاقہ اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میں عید کی خوشیاں اپنے حلقہ کی خواتین، بچیوں, بزرگوں کے ساتھ گزاروں گی جبکہ یہاں سے عوام کے ووٹوں سے جیتنے والے ملک سے باہر عید منائیں گے، نا اہل نواز شریف ہمیشہ یہاں سے جیتا رہا اور اس حلقے کے لیا کچھ نہیں کیا، انشاء اللہ جیت کر اس حلقہ کی عوام کی صحت تعلیم اور صفائی کے لیے خاص طور پر کام کروں گی،پاکستان تحریک انصاف حلقہ 125 سے جیتے گی اور اس عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرے گی، (ن) کی حکومت عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ وہ خوشی،خوشی نہیں، جس میں پورے معاشرے کو شامل نہ کیا جائے عید یعنی خوشیوں اور مسرتوں کا دن ہرایک دوسرے کو مسکراہٹوں کی سوغات پیش کررہا ہے دل کی گہرائیوں سے تما م اہل وطن کو عید کی مبارکباد دیتے ہیں ،عید صرف ایک رسمی تہوار نہیں بلکہ ایک عبادت ہے، دین داری میں دنیا داری ہے۔ اپنی خوشیوں کے ساتھ دوسروں کی خوشیوں کی خوشیوں کا سامان کرنا ہی عید کا حقیقی مقصد ہے، اس سلسلے میں ہمیں وہ واقعہ یاد رکھنا چاہیی.آپؐ نے فرمایا ’’عید کے دن غریبوں کو خوشحال اور غنی کرو۔

‘‘ اس لیے صدقہ فطر کو آپؐ نے عید الفطر کا لازمی جزو قرار دیا۔ آپؐ نے فرمایا ’’روزوں کی عبادت اس وقت تک زمین و آسمان میں معلق اور بارگاہ الٰی میں قبول نہیں ہوتی جب تک ہر وہ شخص صدقہ فطر ادا نہیں کردیتا، جو صاحب نصاب ہو۔