شجاعت بخاری کو شہید کر کے کشمیر یوں کی ایک موثر آواز کو خاموش کر دیا گیا ہے،محمد فاروق حیدر

لوگوں نے بھی وطن عزیز کے لیے اپنی جانیں نچھاور کی ہیں ان کا نام ہمیشہ زندہ رہے گا، بیان

جمعہ 15 جون 2018 17:39

مظفر آبا د (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2018ء) وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ شجاعت بخاری کو شہید کر کے کشمیر یوں کی ایک موثر آواز کو خاموش کر دیا گیا ہے۔جن لوگوںنے بھی اس وطن عزیز کے لیے اپنی جانیں نچھاور کی ہیں ان کا نام ہمیشہ زندہ رہے گا۔انہوں نے شجاعت بخاری کی صحافتی اور تحریک آزادی کیلئے خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے شجاعت بخاری کے خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی سربلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے سنٹرل پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صدر پاکستان پیپلزپارٹی چوہدری لطیف اکبر، تحریک انصاف کے سینئر رہنما خواجہ فاروق احمد، صدر سنٹرل پریس کلب سید ابرار حیدر و دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر شہید شجاعت بخاری کی غائبانہ نماز جنازہ بھی ادا کی گئی۔