خواجہ سعد رفیق نے صوبائی حلقہ تبدیل کر لیا ،157کی بجائی168سے حصہ لینگے

منگل 19 جون 2018 15:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2018ء) سابق وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے صوبائی حلقہ تبدیل کر لیا ،پی پی 157کی بجائے 168سے انتخاب لڑیں گے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ خواجہ سعد رفیق نے پارٹی کے سینئر رہنما سردار ایاز صادق کی خواہش پر سیاسی مخالفین کو ٹف ٹائم دینے کے لئے صوبائی حلقہ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ پی پی 157سے اب ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق انتخاب لڑیں گے۔واضح رہے کہ خواجہ سعد رفیق این اے 131سے بھی انتخاب لڑیں گے۔