موجودہ آزاد کشمیر حکومت انتقامی کارروائیاں بند کرے‘ اپوزیشن لیڈر چودھری محمد یاسین کیخلاف ریفرنس جانبداری پر مبنی ہے ‘ سپیکر نے ریفرنس کو خارج کرنے کے بجائے الیکشن کمیشن کے پاس بھیج کر اپنی جانبداری کا مظاہرہ کیا ہے

سابق معاون خصوصی وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری محمد اشرف کی صحافیوں سے بات چیت

بدھ 20 جون 2018 15:50

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2018ء) سابق معاون خصوصی وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری محمد اشرف نے کہا ہے کہ موجودہ آزاد کشمیر حکومت انتقامی کارروائیاں بند کرئے۔ اپوزیشن لیڈر چودھری محمد یاسین کے خلاف ریفرنس جانبداری پر مبنی ہے اسپیکر نے ریفرنس کو خارج کرنے کے بجائے الیکشن کمیشن کے پاس بھیج کر اپنی جانبداری کا مظاہرہ کیا ہے جس کی ہم بھرپورمذمت کرتے ہیں۔

آزاد خطہ کسی سیاسی بحران کا متحمل نہیں ہو سکتا۔حکومت کو ہوش کے ناخن لینے چاہیے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیو ں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ چودھری محمد اشرف نے کہا چودھری محمد یاسین اپوزیشن لیڈر ہیں سیاسی مخالفین نے ان کے خلاف ایک فرضی ریفرنس اسپیکر اسمبلی کو بھیجا جس کو فوری خارج کرنا چاہیے تھا لیکن اسپیکر اسمبلی نے اس ریفرنس کو الیکشن کمیشن کے پاس بھیج کر جانبداری کا مظاہرہ کیا ہے ۔حکومت کی انتقامی کارروائی کھل کر سامنے آگئی ہیں۔انہوں نے کہا آزاد خطہ کسی سیاسی افراتفری کا متحمل نہیں ہو سکتا ۔ چودھری یاسین کے خلاف دائر کیا جانے والا ریفرنس کو فوری خارج کیا جائے۔